FORGOT YOUR DETAILS?

بزنس کونسل کے بورڈ اجالس میں پاکستان کی نمائندگی کی (SCO) یف پی سی سی آئی نے ایس سی او پاکستان 2027 میں ایس سی او بزنس کونسل کی چیئرمین شپ سنبھالے گا عاطف اکرام شیخ، صدر ایف پی سی سی آئی

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام بزنس کونسل کے بورڈ (SCO) شیخ نے جمہوریہ کرغز کے شہر بشکیک میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم قاب ذکر ہے کہ عاطف اکرام شیخ اس وقت ایس سی او بزنس ِل اجالس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔یہ امر کونسل کے ڈپٹی چیئرمین بھی ہیں؛ جوکہ عالقائی اقتصادی تعاون، تجارتی سہولت کاری، سرمایہ کاری کے فروغ اور رکن ممالک کے درمیان کاروباری روابط کے فروغ کے لیے پاکستان کے فعال کردار کی عکاسی کرتا ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے ممتاز صنعتکاروں اور کاروباری شخصیات پر مشتمل ایک اعل ٰی سطحی وفد کی قیادت کی؛ جس کا مقصد نئے تجارتی مواقع تالش کرنا اور مختلف ممالک کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اس اعل ٰی سطحی اجالس میں ایس سی او کے رکن ممالک کی کاروباری برادری، چیمبرز آف کامرس اور نجی شعبے کے نمائندوں نے شرکت کی؛ جہاں عالقائی اقتصادی انضمام، تجارتی شراکت داری کے فروغ اور پائیدار ترقی کے لیے مختلف حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجالس کے دوران صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے پاکستان کے اہم جغرافیائی مح ِل وقوع، سرمایہ کاری کے وسیع مواقع اور رکن ممالک کے ساتھ مضبوط اقتصادی تعلقات استوار کرنے کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نجی شعبہ خطے کی معاشی صالحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔انہوں نے عالقائی رابطوں کے فروغ، سرحد پار تجارت میں سہولت، مشترکہ سرمایہ کاری، اور صنعت، زراعت، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، الجسٹکس اور انفراسٹرکچر جیسے اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔عاطف اکرام شیخ نے بتایا کہ اجالس کا سب سے اہم نتیجہ یہ رہا کہ باضابطہ طور پر اس بات کی توثیق کی بزنس کونسل کی (SCO) گئی کہ پاکستان، ایف پی سی سی آئی کے ذریعے، سال 2027 کے لیے ایس سی او چیئرمین شپ سنبھالے گا۔یہ چیئرمین شپ ایس سی او کے رکن ممالک کے پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے اور ملک کی کاروباری برادری کے لیے کونسل کے مستقبل کے ایجنڈے کی تشکیل میں مؤثر کردار ادا کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گی۔نائب صدر ایف پی سی سی آئی طارق خان جدون نے کہا کہ 2027 میں ایس سی او بزنس کونسل کی چیئرمین شپ پاکستان اور ایف پی سی سی آئی کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام رکن ممالک کے ساتھ مل کر اقتصادی تعاون کو فروغ دینے، تجارت اور سرمایہ کاری میں سہولت پیدا کرنے اور خطے کے کاروباری اداروں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایسی مشترکہ کاوشوں کی قیادت کرے گا جو جامع اقتصادی ترقی، جدت طرازی اور عالقائی خوشحالی کو فروغ دیں گی۔ایف پی سی سی آئی کے وفد نے ایس سی او بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم میں مالقاتوں کے عالوہ مختلف رکن ممالک کے نمائندوں سے (B2B) بھی شرکت کی؛ جہاں بزنس ٹو بزنس دوطرفہ مالقاتیں بھی کی گئیں۔ ان مالقاتوں میں تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور صنعتی تعاون کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمہوریہ کرغز کے دورے کے دوران صدر ایف پی سی سی آئی اور وفد کے دیگر ارکان نے جمہوریہ کرغز میں پاکستان کے سفیر، التمش وزیر خان کی بھرپور معاونت اور تعاون پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

بریگیڈیئر افتخار اوپل، ایس آئی (ایم)، ریٹائرڈ۔

سیکریٹری جنرل ایف پی سی سی آئی

TOP