FORGOT YOUR DETAILS?

ایف پی سی سی آئی کے پاکستان-یورپی یونین بزنس فورم 2026 کی رکنیت کے لیے درخواستیں مدعو عاطف اکرام شیخ، صدر ایف پی سی سی آئی

فروری 2026 (کراچی): صدرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے اعالن کیا ہے کہ 4 یف پی سی سی آئی کے تحت قائم پاکستان-یورپی یونین بزنس فورم نے سال 2026 کے لیے نئی رکنیت اور موجودہ رکنیت کی تجدید کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 فروری 2026 مقرر کی گئی ہے۔عاطف اکرام شیخ نے بتایا کہ یورپی یونین، جو کہ پاکستان کے لیے ایک اہم برآمدی منڈی اور معاشی شراکت دار ہے، کے ساتھ تجارت میں مالی سال 2025 کے دوران مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔ اس عرصے میں یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات تقریباً 8.86 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں ہیں؛ جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ یورپی یونین مسلسل پاکستان کی اہم ترین منڈیوں میں شامل ہے؛ خصوصا ٹیکسٹائل اور ملبوسات، ً لیدر مصنوعات، زرعی و غذائی اجناس، سرجیکل آالت اور الئٹ انجینئرنگ مصنوعات کے لیے جو کہ یورپ کو پاکستان کی برآمدات کا بڑا حصہ ہیں۔ برآمدات میں یہ اضافہ مغربی، مشرقی اور شمالی یورپی منڈیوں میں بہتر طلب کا نتیجہ ہے۔ان مواقع کے پیش نظر ایف پی سی سی آئی نے یورپی منڈیوں کے ساتھ روابط مضبوط کرنے کے لیے پاکستان-یورپی یونین بزنس فورم کی (SMEs) قائم کیا ہے؛ جوکہ پاکستانی کاروباری اداروں، برآمد کنندگان اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں معاونت کے لیے ایک مخصوص پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔مزید برآں، یہ فورم مشرقی یورپی ممالک تک بھی اپنی رسائی بڑھائے گا؛ جہاں پاکستانی مصنوعات کی ابھرتی ہوئی طلب دیکھی جا رہی ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ یہ فورم یورپی دارالحکومتوں میں قائم پاکستانی سفارتی مشنز اور پاکستان میں موجود یورپی سفارتی مشنز کے ساتھ منظم رابطہ برقرار رکھتا ہے؛ تاکہ کاروباری نیٹ ورکنگ، پالیسی ہم آہنگی، منڈی تک رسائی میں معاونت اور تجارتی فروغ کی سرگرمیوں کو تقویت دی جا سکے۔ایف پی سی سی آئی نے اس بات پر زور دیا کہ فورم کی سرگرمیوں میں ایس ایم ایز کی استعداد کار میں اضافہ، برآمدات میں تنوع، تجارتی سہولتوں سے آگاہی اور یورپی یونین کے جی ایس پی پلس ترجیحی تجارتی نظام سے فائدہ اٹھا کر پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔پاکستان-یورپی یونین بزنس فورم کی رکنیت سی ای اوز، منیجنگ ڈائریکٹرز، ڈائریکٹرز، جنرل منیجرز، مالکان، ایف پی سی سی آئی کی ٹریڈ باڈیز اور یورپی یونین کے ساتھ بزنس کونسلز کے اراکین، خواتین کاروباری شخصیات اور برآمد کنندگان کے لیے دستیاب ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے فورم کے موجودہ اراکین سے رکنیت کی تجدید کی اپیل کی اور نئے اراکین بننے کے خواہشمند پیشہ ور افراد اور کاروباری رہنماؤں کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ درخواست فارم اور مطلوبہ دستاویزات 16 فروری 2026 تک جمع کروا دیں۔آخر میں صدر ایف پی سی سی آئی نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارت اور معاشی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کاروباری برادری پر زور دیا کہ وہ فورم کی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کرے؛تاکہ یورپی منڈیوں میں بڑھتے ہوئے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے

بریگیڈیئر افتخار اوپل، ایس آئی (ایم)، ریٹائرڈ۔
سیکریٹری جنرل ایف پی سی سی آئی

TOP