ایف پی سی سی آئی کا پاک۔عمان تجارتی امکانات کے حصول کے لیے فوری ویزا سہولت اور بزنس ٹو بزنس رابطوں کی ضرورت پر زور عاطف اکرام شیخ، صدر ایف پی سی سی آئی
کراچی (25 نومبر 2025) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی نے سلطن ِت عمان کے ساتھ کاروباری ویزا کے طریقہ کار کو آسان اور تیز تر بنانے کی مضبوط اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویزا میں سہولت پیدا کرنا پاک–عمان اقتصادی تعلقات کی حقیقی صالحیت تک پہنچنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے بتایا کہ یہ مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب ایف پی سی سی آئی، کے تعاون سے جنوری 2026 میں عمان میں سنگل کنٹری ایگزیبیشن منعقد (OCCI) عمان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، عمان کو ایک اہم اسٹریٹجک شراکت دار اور جی سی سی، افریقہ اور یورپ تک رسائی کے لیے ایک اہم گیٹ وے سمجھتا ہے۔حالیہ دنوں میں اس تعلق کی اہمیت اس وقت بھی اجاگر ہوئی کہ جب ایف پی سی سی آئی کی نمائندگی سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے کراچی میں عمان کے قومی دن کی مختلف تقریبات میں اور پاکستان–عمان کمیونٹی کے Khanjari Al Salim Abdullah Sami .Engrکی؛جس میں عمان کے قونصل جنرل شیخ،شیخ سید فیاض علی شاہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس، فیڈریشن ہاؤس کراچی میں بھی عمان Khanjari Al Salim Abdullah Sami .Engr کے قومی دن کی تقریب منعقد کی گئی۔ کراچی میں عمان کے قونصل جنرل نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس، ثقافت اور عوامی روابط کو سہل بنانے کے لیے عمان اور پاکستان کے درمیان فیری سروس کے آغاز پر کام جاری ہے۔پاکستان–عمان کمیونٹی کے شیخ،شیخ سید فیاض علی شاہ نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی سرمایہ کاری، انسانی وسائل کی ایکسپورٹ، الئسنسنگ اور دیگر کاروباری ،(JVs) کاروباری برادری کو سفر، جوائنٹ وینچرز معامالت میں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔سنیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہماری برادرانہ وابستگی کو حقیقی اور نمایاں معاشی و اقتصادی ترقی میں تبدیل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تجویز کردہ سنگل کنٹری ایگزیبیشن پاکستان کی متنوع برآمدی صالحیت،آئی ٹی اور انجینئرنگ سے لے کر زراعت اور ٹیکسٹائل تک کو پیش کرنے کا ایک اہم ضرورت ہے؛ جس کے لیے بڑے پیمانے پر کاروباری روابط ناگزیر ہیں۔ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل (TDAP) مان پراچہ نے بتایا کہ فیڈریشن، عمان چیمبر، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کر سنگل کنٹری نمائش کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہے؛ تاکہ زیادہ سے زیادہ بزنس ٹو بزنس مواقع فراہم کیے جا سکیں اور موجودہ تجارتی مواقع کو بہتر طور پر استعمال کیا جا سکے۔ایف پی سی سی آئی ُپرامید ہے کہ سفارتی اور تجارتی اداروں کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے دونوں برادر ممالک کے اقتصادی تعلقات بہت جلد اپنی اصل صالحیت کی عکاسی کریں گے ۔پاک–عمان بزنس کونسل کے چیئرمین، ندیم محبوب مگوں، نے بتایا کہ ان کی بزنس کونسل سنگل کنٹری نمائش کے لیے الزمی انتظامی اور الجسٹک فریم ورک پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔
