FORGOT YOUR DETAILS?

ایف پی سی سی آئی اور اسالمک چیمبر کا سفارتکاروں کے ساتھ ڈائیالگ سیشن کا مشترکہ طورپر انعقاد

کراچی (5 نومبر 2025): صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے آگاہ کیا ہے کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کے اشتراک اور البرکہ بینک پاکستان کی (ICCD)نے اسالمک چیمبر آف کامرس اینڈ ڈیولپمنٹ (FPCCI)کامرس اینڈ انڈسٹری (STF)اسٹریٹجک شراکت سے ایک اعل ٰی سطحی ڈائیالگ ود ڈپلومیٹس کا کامیاب انعقاد کیا ہے۔ یہ اجالس پا ئیدار سیاحت فورم کے فروغ کے لیے دوطرفہ اور کثیرالملکی شراکت داری کے سلسلے میں منعقد ہوا؛ جس میں مختلف ممالک کے سفیر، قونصل جنرل، ہائی کمشنر اور دیگر اعل ٰی سفارتی شخصیات نے شرکت کی۔یہ تقریب ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس، فیڈریشن ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی۔ جس کا مرکزی موضوع ''ٹوارزم ٹرانسفارمیشن کے ذریعے کمیونٹی ڈیولپمنٹ ''تھا۔ اس موقع پر ملک و بیرون ملک سے ماہرین سیاحت، پالیسی ساز، صنعتکار اور دیگر اسٹیک ہولڈرز شریک ہوئے؛ تاکہ، پائیدار سیاحت کے لیے جدید حکم ِت عملیوں پر گفتگو کی جا سکے۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے بتایا کہ مقررین نے زور دیا کہ دوطرفہ اور کثیرالملکی شراکتیں مقامی کمیونٹی کو بااختیار بنانے، ماحولیات کے تحفظ اور ذمہ دار سیاحتی سرگرمیوں کے ذریعے معاشی ترقی کے فروغ کا ذریعہ بن سکتی ہیں۔ شرکاء نے پاکستان کے قدیم ثقافتی ورثے، قدرتی مناظر اور ابھرتے ہوئے ایکو ٹورازم کے مواقع کو بروئے کار النے کے طریقوں پر مفصل گفتگو کی۔اجالس کی نمایاں بات یہ تھی کہ ایک قرارداد منظور کی گئی کہ (B2B)جس کے تحت تمام اسالمی ممالک کے درمیان”ٹورازم ایکسچینج پروگرام“کے آغاز پر اتفاق کیا گیا؛ تاکہ، بزنس ٹو بزنس روابط کے ذریعے کاروباری، تجارتی، سرمایہ کاری، معاشی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دیا جا (P2P)اور پیپل ٹو پیپل سکے۔سنیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ یہ مکالمہ پاکستان کے سیاحتی شعبے کو ترقی دینے کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ بین االقوامی شراکتوں کے ذریعے ہم ایسے پائیدار مواقع پیدا کر سکتے ہیں کہ جو مقامی معیشت کو فائدہ پہنچائیں اور ہماری قدرتی و ثقافتی میراث کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ رکھیں۔ صدر و سی ای او البرکہ بینک پاکستان عاطف حنیف نے کہا کہ پائیدار سیاحت صرف مقامات کی بات نہیں ہو تی بلکہ مضبوط کمیونٹیز کی تعمیر کا نام ہے۔ ایسے پروگرام سفارتکاروں اور کاروباری طبقے کے درمیان ُپل کا کام کرتے ہیں؛تاکہ، ہم اقتصادی ترقی کی عملی حکم ِت عملیاں بنا کے دوسرے ایڈیشن کہ جس (STF)سکیں۔ ڈائریکٹر ایونٹس آئی سی سی ڈی پاکستان خواجہ اشرف حسین نے پا ئیدار سیاحت فورم کا موضوع کمیونٹی ڈیولپمنٹ کے لیے سیاحت میں ٹرانسفارمیشن ہو گا کے اغراض و مقاصد، دائرہ کار اور سرگرمیوں پر تفصیلی پریزنٹیشن دی؛ جو کہ 21 تا 22 جنوری 2026 کو کراچی میں منعقد ہوگا۔فیڈریشن ہاؤس کراچی میں منعقد ہو نے والے ڈائیالگ میں جاپان، ملیشیا، انڈونیشیا، الجیریا، ویتنام، تھائی لینڈ، سری لنکا، فلپائن، افغانستان، ازبکستان اور دیگر ممالک کے سفارتکاروں نے اس بات پر زور دیا کہ کثیرالملکی شراکتیں پائیدار سیاحت کو فروغ دے کر مقامی کمیونٹیز کے لیے طویل مدتی فوائد پیدا کر سکتی ہیں اور پاکستان کے معاشی وژن میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔اجالس میں بین االقوامی ماڈلز، بہترین طریقہ کار اور پاکستان کے تناظر میں ان کے عملی اطالق پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے آئندہ تعاون پر امید کا اظہار کیا اور پائیدار سیاحتی ڈھانچے کی بہتری کے لیے پالیسی اصالحات کی ضرورت پر زور دیا۔

 

بریگیڈیئر افتخار اوپل، ایس آئی (ایم)، ریٹائرڈ

۔
سیکرٹری جنرل ایف پی سی سی آئی

TOP