FORGOT YOUR DETAILS?

کی کراچی میں جرمنی کے نئے قونصل جنرل کی حیثیت سے Schultze Eberhard Thomasایف پی سی سی آئی کا تعیناتی کا خیر مقدم: عاطف اکرام شیخ، صدر ایف پی سی سی آئی

کراچی (28 اگست 2025) صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ کراچی میں تعینات ہونے والے جرمنی نے ملک کی کاروباری، صنعتی اور تاجر برادری کو ایف پی سی Schultze Eberhard Thomas کے نئے قونصل جنرل سی آئی کے اپیکس باڈی کے پلیٹ فارم سے آگاہ کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو، معاشی تعلقات کی اہمیت کے پیش نظر، بزنس ویزوں کو ترجیحی بنیادوں پر جاری کیا جائے گا۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان دنیا کی بہترین ٹیکسٹائل اور متعلقہ مصنوعات تیار کرتا ہے؛ لٰہذا، جرمنی سے درخواست ہے کہ وہ پاکستانی ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کو جرمنی میں تجارتی سر گرمیوں اور نمائشوں کے دوران نمایاں کرے اور انہیں اپنی منڈیوں تک مزید بہتر رسائی فراہم کرے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ سینئر جرمن سفارتکار نے ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس، فیڈریشن ہاؤس کراچی کا بروز بدھ دورہ کیا ہے اور کاروباری برادری کے ساتھ ایک اعل ٰی سطحی مشاورتی، تفصیلی اورانٹرایکٹیو اجالس میں شرکت کی۔ نے کہا کہ پاکستان جرمن کمپنیوں کے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے؛ کیونکہ یہاں ایک بہت بڑی Schultze Eberhard Thomas مڈل کالس موجود ہے کہ جو معقول قوت خرید رکھتی ہے۔ جرمن قونصل جنرل نے مزید کہا کہ جرمن کمپنیاں اس خطے میں ایک صدی سے زائد عرصے سے موجود ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی اپنی خوشی کا اظہار کیا کہ حالیہ برسوں میں پاکستانی ویزا درخواست دہندگان کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے واضح کیاکہ باہمی تجارت، سرمایہ کاری، مشترکہ منصوبے، صنعتی تعاون اور دیگر معاشی شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کے لیے دو طرفہ اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مح ِل وقوع پر بھی روشنی ڈالی جو کہ جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا، مشرق وسط ٰی اور یورپ کے سنگم پر پاکستان کے جغرافیائی واقع ہے۔ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے جرمنی کی کاروباری برادری اور چیمبرز کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں شراکت دار بننے کی دعوت دی۔ انہوں نے ایف پی سی سی آئی کے وژن 2030 کا مقصد بیان کیا کہ جس کے تحت پاکستان کی ساالنہ برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک لے جانا ہے۔ انہوں نے بزنس ٹو بزنس تعاون کے اہم شعبوں میں اسٹارٹ اپس، تحقیق و ترقی، خواتین کو بااختیار بنانا، ووکیشنل ٹریننگ اور بزنس ٹورازم کو سہولیات دینے کو بیان کیا۔سنیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ جرمن قونصلیٹ نے ایف پی سی سی آئی کی نمایاں خاتون رکن، صاحبزادی ماہین خان کو سندھ اور بلوچستان کے لیے تجارت و سرمایہ کاری کی فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدر اور مرکزی قائمہ کمیٹی برائے ڈپلومیٹک افیئرز کے چیئرمین حنیف گوہر نے درخواست کی کہ جرمن قونصلیٹ کاروباری برادری کو طویل مدتی ویزے جاری کرے؛ بشرطیکہ ان کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہو؛ کیونکہ طویل مدتی ویزوں کی بنا پر دونوں ممالک کے نجی شعبہ جات کے درمیان اشترا ِک عمل میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے یہ تجویز بھی دی کہ پاکستان میں نوجوان ہنر مند افرادی قوت کی بڑی تعداد موجود ہے؛ جسے جرمنی کی مختلف صنعتوں، شعبہ جات اور ریجن میں روزگار فراہم کیاجا سکتا ہے۔ کنوینر ایف پی سی سی آئی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور، تجارت اور سرمایہ کاری، صاحبزادی ماہین خان نے روشنی ڈالی کہ جرمن قونصلیٹ نے ہمیشہ پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے اقدامات کی حمایت کی ہے۔

TOP