ڈاکٹرمرزا اختیار بیگ این اے 241 سے فتح یاب ایف پی سی سی آئی کی اپنے سابق سنیئر نائب صدر اور بزنس کمیونٹی لیڈر کو مبارکباد کا پیغام عاطف اکرام شیخ، صدر ایف پی سی سی آئی
کراچی(12 فروری 2024): صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کو قومی اسمبلی کی نشست این اے 241 سے جیتنے پر مبارکباد دی ہے اور ان کی قائدانہ صالحیتوں سے اپنی امیدیں وابستہ کی ہیں کہ وہ پاکستان کی کاروباری، صنعتی اور تاجر برادری کے لیے پاکستان کی قومی اسمبلی کے اعل ٰی سطحی پلیٹ فارم سے پالیسی وکالت کے سلسلے میں فعال اور سازگار کریں گے۔ عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نہ صرف ایف پی سی سی آئی کے ایک انتہائی قابل احترام سابق سینئر نائب صدر ہیں بلکہ ساتھ ہی ساتھ وہ ایک تجربہ کار اور کامیاب حکومتی رہنما کے طور پر وہ وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے ٹیکسٹائل کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔ مزید برآں، وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے سماجی، معاشی اور سیاسی حلقوں میں سرگرم کردارادا کر رہے ہیں۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے تجویز پیش کی ہے کہ نئی آنے والی حکومت ایکسپورٹ مارکیٹس اور سفارتی حلقوں میں ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کی مہارتوں اور نیٹ ورک سے فائدہ اٹھائے۔ مزید برآں،یہ ان کی سفارتی کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ وہ پاکستان میں یمن کے اعزازی قونصل جنرل ہیں اور حکومت پاکستان نے انہیں ستارہ امتیاز اور تمغہ امتیاز کے اعل ٰی سطحی سول ایوارڈز سے نوازا ہے۔سنیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں نے کہا ہے کہ قانون سازی، پالیسی سازی اور سفارتی حلقوں میں صنعت وتجارت کے حقیقی نمائندے کاموجود ہونا حوصلہ افزا امر ہے۔ ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کاروباری برادری کے مسائل سے مکمل طور پر واقف ہیں اور اسی بنیاد پر وہ قومی اسمبلی میں بز نس کمیونٹی کی ایک مضبوط اور موثر آواز ثابت ہونگے۔ ثاقب فیاض مگوں نے روشنی ڈالی کہ ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کا انتخاب پاکستان کی معاشی تاریخ کے اس نازک موڑ پر حکومتی سیٹ اپ میں صنعت و تجارت کی برا ہ راست نمائندگی کو ممکن بنائیں گے۔انہو ں نے مزید کہا کہ ہمیں کاروباری برادری کے اندر سے سسٹم میں ایک مضبوط آواز کی ضرورت تھی اور وہ خود ایک صنعتکار اور ایکسپورٹرہو نے کے ناطے ایک بہترین انتخاب ہیں۔
بریگیڈیئر افتخار اوپل، ایس آئی (ایم) ، ریٹائرڈ
سیکرٹری جنرل