FORGOT YOUR DETAILS?

چیئرمین نیب سے مالقات ایف پی سی سی آئی کو 2 ماہ کے عرصے میں غیر ضروری کیسز کا ازسر نو جائزہ لیے جانے کی یقین دہانی: عاطف اکرام شیخ، صدر ایف پی سی سی آئی

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے نیب کے زیر التوا کیسز پر چیئرمین کراچی (16 جنوری 2024) : نیب لیفٹیننٹ جنرل(ر) نذیر احمد کے ساتھ ایک اعل ٰی سطحی، تفصیلی اور خوشگوار ماحول میں مالقات کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب نے اصولی طور پر اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ تاجر برادری کو سہولت فراہم کی جانی چاہیے اور ٹریڈ و انڈسٹری کوکسی صورت ہراساں نہیں کیا جانا چاہیے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب نے ہمیں بتایا ہے کہ تاجروں کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے وہ کاروباری برادری سے متعلق زیر التواء نیب کیسز کا جائزہ لیں گے اور ایسے تمام مقدمات جو غلط اور غیر ضروری ہیں وہ ختم کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ عمل تیزی سے مکمل ہونے کی توقع ہے اور اگلے دو ماہ کے اندر مکمل ہو جائے گا۔واضح رہے کہ اس موقع پر نیب کے ڈائریکٹر جنرل آپریشنز حسنین احمد اور ڈائریکٹر جنرل نیب سندھ جاوید اکبر ریاض بھی موجود تھے۔ جبکہ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کے وفد میں سنیئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں؛نائب صدر آصف انعام؛ سابق سنیئر نائب صدور ایف پی سی سی آئی خالد تواب، حنیف گوہر،مظہر علی ناصراور ڈاکٹرمرزا اختیار بیگ کے ہمراہ احمد چنائے، مصطفی شیخانی اوردیگر ممتاز کاروباری رہنما بھی موجود تھے۔ عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ تاجر برادری معاشرے کا سب سے پرامن اور قانون کی پاسداری کرنے واال طبقہ ہے؛ کیونکہ کاروباری، تجارتی، صنعتی،کمرشل اور اقتصادی سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول برقرار رکھنے کے لیے ملکی قانون کی باالدستی ضروری ہے۔ صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے یہ بھی بتایا کہ چیئرمین نیب نے فیڈریشن کے وفد سے کہا کہ وہ تاجر برادری کے خالف ہراساں کرنے یا رشوت ستانی کا کوئی بھی کیس ان کے علم میں ال سکتے ہیں؛ تاکہ وہ اس طرح کے معامالت کے حل میں کاروباری برادری کوسپورٹ کر سکیں۔چیئرمین نیب نے قومی معیشت کو رواں دواں رکھنے میں تاجر برادری کے کردار کو بھی سراہا؛جس کے ذریعے وہ ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کر رہے ہیں اورمحصوالت ادا کر رہے ہیں۔

بریگیڈیئر افتخار اوپل، ایس آئی (ایم) ، ریٹائرڈ

سیکرٹری جنرل

TOP