FORGOT YOUR DETAILS?

چائنیز یوآن میں دو طرفہ پاکستانی تجارت 14 فیصد تک پہنچ گئی ہے ایف پی سی سی آئی چین کو پاکستانی ایکسپورٹس کو متنوع بنانے اور بڑھاوا دینے کے لیے کام کرے گی عاطف اکرام شیخ، صدر ایف پی سی سی آئی

کراچی (19 فروری 2024): صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے آگاہ کیا ہے کہ ایف پی سی سی آئی چین کے لیے پاکستانی ایکسپورٹس کو متنوع بنانے اور پائیدار بنیادوں پر وسعت دینے کے لیے نہایت اہم ملک سمجھتا ہے۔مزید برآں،چین نہ صرف پڑوسی اور دوست ملک ہے بلکہ وہ پاکستانی برآمدات کے لیے بھی ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے۔ انہوں نے اس رجحان پر اپنی خوشی کا اظہار کیا کہ 2023 میں چین کے ساتھ یوآن میں پاکستانی تجارت 14 فیصد تک پہنچ گئی ہے؛ جبکہ 2018 میں یہ محض 2 فیصد تھی۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے چینی نئے سال اور اسپرنگ فسٹیول کے موقع پر پاکستان کی تمام کاروباری، صنعتی اور تاجر برادری کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پیپل ٹوپیپل اور بز نس ٹو بزنس تعلقات اتنے ہی مضبوط ہیں جتنا کہ دونوں ممالک کے درمیان گورنمنٹ ٹو گو رنمنٹ اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور امان پراچہ اور آصف سخی نے کراچی میں کو چین،اس کی Yundong Yang چینی قونصل خانے کا دورہ کیا اورایف پی سی سی آئی کے کراچی میں چینی قونصل جنرل عوام اور کاروباری برادری کے لیے اپنے نیک خیاالت کا اظہار کیا۔ نائب صدر ایف پی سی سی آئی امان پراچہ نے بتایا کہ چینی یوآن میں تجارتی حجم میں اضافہ ایک عالمی رجحان ہے اور یہ پاکستان کے معاملے میں خاص طور پر مفید اور قابل قدر ہے؛ کیونکہ پاکستان کا روپیہ غیرمعمولی دباؤ کا شکار ہے اور گزشتہ چند سالوں سے مسلسل گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر اور بیرونی فنانسنگ میں بار بار (CAD) ؛ غیر معمولی طور پر روپے کی قدر گرنے کا رجحان؛ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ(FER) رکاوٹوں کی وجہ سے معاشی مشکالت کا سامنا ہے۔نائب صدر ایف پی سی سی آئی آصف سخی نے کہا کہ چین کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون سے پاکستان کوتیز تر معاشی ترقی اور غربت میں تیزی سے کمی کی راہ پر گامزن ہونے میں بہت مدد مل سکتی ہے؛ جیسا کہ چین نے گزشتہ 3 دہائیوں کے دوران حاصل کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان کی اقتصادی تر قی کے لیے ایک بہترین کیس اسٹڈی ہے۔

بریگیڈیئر افتخار اوپل، ایس آئی (ایم) ، ریٹائرڈ

سیکرٹری جنرل

TOP