پرائیویٹ سیکٹر معاشی بحالی کے لئے متحد کے (PERG-FPCCI) ڈاکٹر گوہر اعجاز ایف پی سی سی آئی کے نۓ تھنک ٹینک پاکستان اکنامک ری وائیول اینڈ گروتھ سربراہ مقرر عاطف اکرام شیخ
کراچی: ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے ملک کے اعل ٰی معاشی ماہرین، گورننس ایکسپرٹس، صنعت کاروں، انٹرپرینیورز، سرمایہ کاروں اور برآمد کنندگان پر مشتمل ایک اعل ٰی سطحی تھنک ٹینک تشکیل دیا ہے؛ اس باڈی کی سربراہی ڈاکٹر گوہر اعجاز، سابق نگراں وفاقی وزیر تجارت اور انڈسٹریز کریں گے اور اس کا نام ایف پی سی سی آئی تھنک ٹینک برائے پاکستان اکنامک ری وائیول اینڈ گروتھ (PERG-FPCCI)-ہو گا۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان کی پوری کاروباری، صنعتی اور تاجر برادری پاکستان کی معاشی بحالی کے لیے متحد ہے اور اعل ٰی اترین دارہ ہونے کے ناطے، ایف پی سی سی آئی نے پاکستان کے روشن ترین ذہنوں کے اس گروپ کو اکٹھا کیا ہے۔
تجربہ کار صنعت کار، بشیر جان محمد؛ کیپیٹل مارکیٹس ایکسپرٹ، عارف حبیب؛ سیریل انٹر پرینیور، محمد علی ٹبہ؛ ایف پی سی سی آئی کے سابق صدور میاں محمد ادریس اور غضنفر بلور۔ ٹاپ ایکسپورٹر، ڈاکٹر نعمان ادریس بٹ؛ سی ای او ٹی ڈی اے پی، زبیر موتی واال؛ چیئرمین اپٹما آصف انعام اور سابق صدر الہور چیمبر شہزاد علی ملک ممبران میں شامل ہیں۔
شاہد عبدہللا، فواد مختار، مقصود اسماعیل، فاروق نسیم اور شہزاد اصغر علی جیسے بڑے نام بھی تھنک ٹینک کا حصہ ہوں گے۔ گہرائی و باریک بینی سے تجزیہ اور باخبر اقتصادی تجاویز تھنک ٹینک کی بنیادی اقدار ہوں گی۔
تھنک ٹینک کے مقاصد معاشی چیلنجز اور مواقع پر تحقیق کرنا؛ پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے شواہد پر مبنی پالیسی کی سفارشات مرتب کرنا اور پالیسی میکرز، صنعت کاروں، اکیڈمیا اور سول سوسائٹی کے چار جہتی اتحاد کے درمیان بات چیت میں سہولت فراہم کرنا ہے۔
عاطف اکرام شیخ نے آگاہ کیا ہے کہ تھنک ٹینک میں ملک کے تمام بڑے شعبوں اور صنعتی عالقوں کی نمائندگی ان کے بہترین دماغوں کے ذریعے کی جائے گی۔ وفاقی بجٹ 25-2024 اور چارٹر آف اکانومی پر حکومت کے ساتھ نتیجہ خیز مشاورتی عمل شروع کرنے کے لیے ایف پی سی سی سی پوری طرح تیار ہے۔
بریگیڈیئر افتخار اوپل، ایس آئی (ایم) ، ریٹائرڈ
سیکرٹری جنرل