وفاقی ایوان ہائے تجارت و صنعت۔یف پی سی سی آئی فیڈرل کیپٹل اسالم آباد کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی و سماجی ہم آہنگی کاچھٹا اجالس فریضہ حج ہزار وںعازمین کا حج ادائیگی سے محروم اور اربوں کے نقصان کے اندیشہ پر تشویش پاکستانی و سعودی حکومتیں سنجیدگی سے جائزہ لیں اور معاملہ حل کریں' حضور االسالم عباسی، مفتی عامر محمود پاکستان کیپٹل آفس ، اسالم آبادپریس ریلیز
اسالم آباد 22مئی ء2024 یف پی سی سی آئی کی فیڈرل کیپٹل اسالم آباد کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی و سماجی ہم آہنگی کے
چھٹے اجالس کا گزشتہ روز ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس اسالم آباد میں کنوینئر حضوراالسالم عباسی کی سربراہی میں منعقد
ہوا۔ اجالس میں مذہبی و سماجی ہم آہنگی کے فروغ عازمین حج و آرگنائزرز کو درپیش مشکالت سمیت مختلف امور پر غور
وخوض کیا گیا۔67ہزار سے زائد پاکستانیوں کے حج جیسے مقدس فریضہ سے محروم ہونے اور عازمین و آرگنائزرز کو اربوں
روپے کے نقصان کے خدشہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اس بارے میں سنجیدہ اقدامات کا مطالبہ کیا ۔اجالس
میں ڈپٹی کنوینئر مفتی محمود عامر، چیئرمین ریٹیلرز اعجاز خان سابق سینئر نائب صدر اسالم آباد چیمبر محمود وڑائچ، چیئرمین
مذہبی امور کمیٹی اسالم آباد چیمبر طارق وانی ایگزیکٹیو ممبر چوہدری محمد عرفان اور چوہدری محمد نواز بسرا سمیت دیگر
ممبران نے شرکت کی جالس سے خطاب کرتے ہوئے حضور االسالم عباسی اور مفتی محمود عامر نے کہا کہ جنوری میں
ہونیوالے معاہدہ کے تحت ایک الکھ 79 ہزار210پاکستانی عازمین کو حج کرنے کی اجازت دی گئی جن میں سے تقریب ا90ہزار ً
افراد نے سرکاری اسکیم کے تحت حج ادا کرنا ہے ۔ بعد ازاں وزارت مذہبی امور کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں
صرف 23 ہزار620عازمین کو نجی طور پر حج کرنے کی اجازت دی گئی جس سے 67 ہزار عازمین حج کے مستقبل بارے
سواالت اٹھ گئے انہوںنے مزید کہاکہ عازمین حج کی سہولت کے لیے پاکستان سے سعودی عرب کو 2.67 ارب سعودی
لایر تقریبا 199.67 ارب روپے منتقل کیے گئے ہیںاور اس طرح67ہزار عازمین کی جانب سے ادا کیے گئے 36 ارب روپے
سے زائد کی رقم اب غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔حضوراالسالم عباسی ، مفتی عامر محمود و دیگر شرکاء نے مزید کہا
کہ ان عازمین میں زیادہ ترغریب لوگ شامل ہیں جنہوں نے اپنی سالوں محنت کرکے فریضہ حج کیلئے رقم جمع کی اور اب ان
کی رقم ضائع ہونے کیساتھ ساتھ فریضہ حج کی ادائیگی بھی خطرے سے دوچار ہے۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی اور
سعودی حکام ہزاروں عازمین کے معاملے کاسنجیدگی سے جائزہ لیں اور عازمین کے حق میں اس کا حل نکالیںتاکہ عازمین حج کا فریضہ کے دوران ملک و ملت کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں اور یہ خیر کا باعث بنے