FORGOT YOUR DETAILS?

وفاق ایوانہا ئے تجا رت وصنعت پاکستان ایف پی سی سی آئی نے خواتین کی قائمہ کمیٹیوں کی فیس میں 50 فیصد کی کمی کر دی صدر ایف پی سی سی آئی،عاطف اکرام شیخ

کراچی(18 اپریل 2024): صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے25-2024 کی مدت کے لیے خواتین کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے لیے ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کی چھوٹ دے دی ہے؛ تاکہ کاروباری خواتین اور انٹرپر ینیورز کی تجارتی، اقتصادی، آر اینڈ ڈی اور پالیسی سازی کی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی جا سکے اور ان کے لیے سہولت فراہم کی جا سکے۔ عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی کی طرف سے دیے گئے اختیارات کو بروئے کار التے ہوئے، بطور صدر ایپکس باڈی انہیں خوشی ہے کہ فیس میں کمی کی یہ پیشکش ایف پی سی محترمہ قرۃ العین کی سفارش پر کی گئی ہے۔یہ (WCCIs )سی آئی کی نائب صدر برائے وومن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری بات قابل ذکر ہے کہ محترمہ قرۃ العین نے پاکستان بھر سے وومن چیمبرزسے موصول ہونے والے مجموعی تاثرات کی بنیاد پر کمی کی تجویز پیش کی۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ وہ اپنے دور حکومت میں خواتین کاروباری شخصیات اور افرادی قوت کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں؛ کیونکہ خواتین کو بااختیار بنانے، آزادی رائے اور ان کی شرکت کو نظر انداز کرنا معاشی یا کاروباری طور پر بے معنی ہے؛ کیونکہ خوتین پاکستان کی آبادی کا کل 52 فیصد ہیں۔ عاطف اکرام شیخ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ خواتین کاروباری شخصیات بسااوقات تجارت کے فروغ اور پالیسی کی وکالت کی کوششوں میں مرد کاروباری رہنماؤں سے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ اسی بنا پر وہ سمجھتے ہیں کہ اگر تمام کاروبار ادارے خواتین کو مساوی مواقع کی بنیاد پر مالزمت دینے لگیں؛تنخواہوں میں مساوات ہو؛ کیریئر کی ترقی میں منصفانہ مواقع ہوں؛ ہراسانی کا خاتمہ ہو؛ خواتین مال زمین کی حوصلہ افزائی کے لیے کام کرنے کے ماحول میں مساوات ہو اور خواتین کاروباری شخصیات کے لیے فنانس تک رسائی ممکن بنائی جائے تو یہ ملکی تر قی و خوشحالی کا باعث ہو گا۔

بریگیڈیئر افتخار اوپل، ایس آئی (ایم)، ریٹائرڈ

یکریٹری جنرل

TOP