معاشی چیلنجز کے دور میں مثالی یکجہتی کا مظاہرہ سکھر چیمبر کا صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کے اعزاز میں عشائیہ
کراچی(28جوالئی 2025): فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اس کی قیادت سے یکجہتی اور حمایت اور ECO-CCI-کے اظہار کے طور پر سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے صدر ایف پی سی سی آئی؛ صدر عاطف اکرام شیخ، کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔اس عشائیے میں سندھ بھر سے ،CACCI نائب صدر بالعموم اور سکھر سے بالخصوص ممتاز تاجر و صنعتکار حضرات،سکھر چیمبر کے موجودہ و سابقہ عہدیداران اوراسٹیک ہولڈرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کاروباری برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اور فیڈریشن کی قومی سطح پر معاشی پالیسی سازی میں توانا آواز، شمولیت اور اثر و رسوخ پاکستان بھر کی کاروباری برادری کی ان کے لیے حمایت اور رہنمائی کا نتیجہ ہے۔نائب صدر ایف پی سی سی آئی اور سندھ کے ریجنل چیئرمین عبدالمہیمن خان نے اس موقع پر کہا کہ عاطف اکرام شیخ نے ہر مشکل گھڑی میں کاروباری، صنعتی اور تاجر برادری کے لیے متحد کرنے والی، نتیجہ خیز اور قائدانہ صالحیتوں پر مبنی کردار کا مظاہرہ کیا ہے۔پھر وہ خواہ وفاقی یا صوبائی بجٹ ہوں؛ ٹیکس پالیسیوں کی پیچیدگیاں یاغیر ضروری سخت اقدامات ہوں؛ تجارت و شپنگ کے مسائل ہوں؛ پاکستان کے بین االقوامی اقتصادی تعلقات ہوں؛ صنعتی پالیسیوں کی تشکیل ہو؛ سرمایہ کاری میں رکاوٹیں ہوں؛ ایس ایم ایز کو درپیش چیلنجز یا مالیاتی سہولیات تک رسائی کے معامالت ہوں،صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کاروباری برادری کی بھر پور نمائندگی کا حق ادا کیا ہے۔سکھر چیمبر کے صدر محمد خالد کاکیزئی نے کہا کہ صدر ایف پی سی سی آئی کی سرپرستی نے سکھر چیمبر کے کردار کو سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے مؤثر اور متحرک بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے صدر ہماری معاشی تجاویز کو سن کر انہیں وفاقی حکومت اور متعلقہ وزارتوں تک پہنچاتے ہیں۔سینئر نائب صدر سکھر چیمبر امیت کمار نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی اور سکھر چیمبر بجٹ سے پہلے اور بعد میں معاشی پالیسیوں کے حوالے سے مشاورت اور پالیسی ایڈووکیسی میں مل کر کام کرتے ہیں؛ تاکہ، صوبے کی معیشت اور عوام کے مفاد کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔نائب صدر سکھر چیمبر ملک محمد اویس رئیس نے کہا کہ فیڈریشن کے ریجنل چیئرمین عبدالمہیمن خان ایف پی سی سی آئی کے اندر سکھر چیمبر کی سب سے مؤثر آواز بن کر ابھرے ہیں۔ وہ سکھر کی تجارتی و صنعتی برادری کو ساتھ لے کر چلتے ہیں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ رائے کو وفاقی و صوبائی وزارتوں تک پہنچاتے ہیں۔تقریب میں صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ؛ نائب صدر و ریجنل چیئر مین عبدالمہیمن خان؛ سکھر چیمبر کے عہدیداران اور دیگر ممتاز مقررین نے بطور خاص یوبی جی کے سرپرست اعل ٰی ایس ایم تنویر کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کاروباری برادری کے ِ لیے مشترکہ، مربوط، تحقیق پر مبنی اور بین االقوامی بہترین روایات کے مطابق پالیسی سازی میں ٹریڈ باڈیز کی شرکت کا جو وژن دیا ہے وہ بے مثال اور قاب ِل تقلید ہے۔