عید کے دن افواج پاکستان اور دیگر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں:عاطف اکرام سپہ ساالر جنرل عاصم منیر پاکستان کو معاشی میدان میں بھی بہتری کی طرف لیجانے کیلئے کوشاں ہیں
سالم آباد() صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے عید کے موقع پر افواج پاکستان اور دیگر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپہ ساالر جنرل عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے ملک کا دفاع مضبوط تر بنا دیا ہے، عید کے دن بھی افواج پاکستان کے افسر اور جوان اپنے ذاتی آرام اور سکون کو چھوڑ کر وطن عزیز کے تحفظ، دفاع اور سالمتی کا عظیم فریضہ انجام دیتے ہوئے وطن کی سرحدوں کا پہرہ دیتے ہیں جس پر پوری قوم آپ سب کو سالم پیش کرتی ہے. عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ سپہ ساالر جنرل عاصم منیر ملک کی معاشی صورتحال کی بہتری کیلئے بھی کوشاں ہیں اور ایس آئی ایف سی جیسا فورم بنایا گیا ہے جو انتھک محنت کیساتھ ملک میں سرمایہ کاری النے کیلئے کام کررہا ہے.مستقبل میں ہمیں معیشت کے حوالے سے اچھی اور مثبت خبریں ملیں گی جس سے عدم استحکام کی فضا کا خاتمہ ہوجائے گا. صدر عاطف اکرام نے کہا کہ پوری بزنس کمیونٹی اپنی افواج پاکستان اور سیکیورٹی فورسز کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور جہاں ہماری ضرورت ہوگی ہم قدم کیساتھ قدم مالئیں گے عید کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کرتے ہیں ہمارے ملک میں امن تباہ کرنے، دہشت گردی کرنے والوں اور سہولت کاروں کے لئے چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ پاکستانی قوم کی پاکستانیت ہمیشہ کیطرح ملک میں فتنہ فساد، انتشار اور افراتفری پیدا کرنے والی قوتوں کے مذموم منصوبے کو ناکام بنا دے گی.
ملک سہیل حسین
چئیرمین کوآرڈینیشن ایف پی سی سی آئی