عالقائی تعاون کے لیے ازبکستان اور قازقستان کے ساتھ ای سی او فریم ورک کے تحت اقدامات عاطف اکرام شیخ،
کراچی(24فروری 2026ء): صدر ایف پی سی سی آئی اور صدر اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے آگاہ کیا ہے کہ ازبکستان اور قازقستان کی قیادت کے حالیہ اعل ٰی سطحی دوروں کے بعد، (CCI-ECO) جن میں پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا، انہوں نے ای سی او کے رکن ممالک کے مابین پرائیویٹ سیکٹر میں معاشی تعاون کو فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے ازبکستان اور قازقستان کے قومی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو دعوت دی ہے کہ وہ ایف پی سی سی آئی کے ساتھ دوطرفہ جوائنٹ بزنس کونسل کے اجالس منعقد کریں؛ تاکہ عالقائی روابط، اقتصادی باہمی انحصار اور عوام کی مشترکہ خوشحالی کے لیے تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے وضاحت کی کہ مجوزہ اجالسوں کا مقصد دوطرفہ تجارتی تعلقات کا جائزہ لینا؛ حالیہ اعل ٰی سطحی مالقاتوں کے دوران طے پانے والی تجارتی مفاہمتوں پر پیش رفت اور مواقع کا جائزہ لینا اور مستقبل کی ترقی و سرمایہ کاری کے لیے ترجیحی شعبہ جات کی نشاندہی کرنا ہے۔ اس اقدام کے تحت بزنس ٹو بزنس مالقاتوں کا انعقاد؛ سنگل کنٹری نمائشوں کا اہتمام اور تجارتی وفود کے تبادلوں کو فروغ دینا بھی شامل ہے؛ تاکہ کاروباری برادریوں کے درمیان براِہ راست روابط کو مضبوط بنایا جا سکے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے بتایا کہ یہ خطوط ازبکستان کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور جمہوریہ قازقستان کے نیشنل چیمبر آف کو ارسال کیے گئے ہیں؛جن میں اعل ٰی سطحی سیاسی خیرسگالی کو ٹھوس اقتصادی نتائج میں تبدیل“Atameken“انٹرپرینیورز کرنے کے لیے منظم ادارہ جاتی روابط کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔ازبکستان اور قازقستان دونوں ای سی او کے فعال رکن ممالک ہیں اور صدر ای سی او-سی سی آئی کی حیثیت سے عاطف اکرام شیخ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ای سی او کے رکن چیمبرز کے درمیان قریبی ہم آہنگی عالقائی روابط کو بہتر بنانے؛ باہمی عالقائی تجارت کے فروغ اور ای سی او خطے میں کے (CCI-ECO)اقتصادی انضمام کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ایف پی سی سی آئی ای سی او-سی سی آئی رکن چیمبرز کے ساتھ مل کر کاروباری برادری کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے اور عالقائی اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔
بریگیڈیئر افتخار اوپل، ایس آئی (ایم)، ریٹائر
ڈ۔
سیکریٹری جنرل ایف پی سی سی آئی


