سوئی نادرن گیس پائپ الئنز لمیٹڈ کی طرف ریٹروسپیکٹو گیس بلنگ کو فوری طور پر واپس لیا جائے:عاطف اکرام شیخ
کراچی (11 اگست 2025) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ، ریجنل چیئرمین زین افتخار چوہدری و دیگر رہنماؤں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف،وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور تمام ریگولیٹری اداروں سے ُپرزور اپیل ہے کہ سوئی نادرن گیس پائپ الئنز لمیٹڈ کی طرف سے صنعتی اور کی بنیاد پر بھیجے گئے بلز (Billing Gas Retrospective) کمرشل صارفین کو ریٹروسپیکٹو گیس بلنگ کو فوری طور پر واپس لیا جائے،یہ صنعت و تجارت کے ساتھ ظلم ہے۔ صنعت، برآمدات، اور معیشت کو ایک بڑے بحران سے بچانا وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ اقدام بغیر کسی پیشگی اطالع اور ٹھایا گیا، جس نے کاروباری حلقوں میں شدید اضطراب اور بے چینی پیدا کر دی ہے۔ یہ نہ مشاورت کے اُ صرف بھاری مالی بوجھ ہے بلکہ اس کی قانونی حیثیت اور شفافیت پر بھی سنگین سواالت کھڑے ہو رہے شدید خطرے سے دوچار ہیں، جہاں (SMEs) ہیں۔ خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار پیداوار میں کمی یا مکمل بندش کا اندیشہ ہے۔ایس این جی پی ایل کے اس اقدام کو کاروباری برادری کسی صورت قبول نہیں کرتی۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس فیصلے کے بعد ایس ایم ایز کا زندہ رہنا ناممکن ہو گیا ہے۔اس وقت ہم بین االقوامی مارکیٹ سے آرڈرز لینے کے لیے کاروباری الگت کم کرنے کی درخواست کر رہے تھے، مگر الگت کم کرنے کے بجائے مزید بوجھ ڈال دیا گیا ہے، جو ایک بہت بڑی زیادتی ہے۔پریس کانفرنس سے ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ذکی اعجاز،نائب صدر طارق جدون، گجرات چیمبر کے سرپرست اعل ٰی حاجی ناصر محمود، گوجرانوالہ چیمبر کے سابق صدر رانا شہزاد نے بھی خطاب کیا۔