جنوری 2024 سے مئی کے وسط تک کی صورتحال پر سندھ پولیس کی بزنس کمیونٹی کو بریفنگ ایف پی سی سی آئی امن و امان برقرار رکھنے کی کوششوں کی مکمل حمایت کرے گی عاطف اکرام شیخ، صدر ایف پی سی سی آئی
کراچی(20 مئی 2024): صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے ایپکس باڈی کے پلیٹ فارم سے امن و امان برقرار رکھنے میں سندھ پولیس کو مکمل تعاون کی فراہمی کا یقین دالیا ہے اور کہا ہے کہ ہمارا مشترکہ مقصد ایک محفوظ، متحرک اور خوشحال سندھ ہے اور کاروباری برادری ہی امن و امان کے سلسلے میں سب سے بڑی اور حقیقی اسٹیک ہولڈر ہے۔ اس لیے یہ کا روباری برادری کے اپنے مفاد میں ہے کہ سندھ پولیس کی جرات اور قربانیوں کو دیکھتے ہوئے ان کی مکمل سپورٹ کی جائے۔واضح رہے کہ ایف پی سی سی آئی کے سنیئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے ایف پی سی سی آئی کے سینئر ممبران اور ممتاز کاروباری شخصیات کے ایک اعل ٰی سطحی وفد کے ساتھ آئی جی سندھ پولیس غالم نبی میمن کے دفتر میں ان سے تفصیلی مالقات کی۔ اس مال قات میں ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس؛ متعدد ڈپٹی آئی جی پو لیس اور دیگر اعل ٰی افسران بھی موجود تھے۔ ثاقب فیاض مگوں نے بتایا کہ آئی جی سندھ نے ایف پی سی سی آئی کے وفد کو جنوری 2024 سے 15 مئی 2024 تک کی سندھ پولیس کی کارکردگی پر ڈیٹا کی مدد سے تفصیلی بریفنگ دی۔آئی جی سندھ پولیس غالم نبی میمن نے بتایا کہ اس عرصے میں صوبے میں 1480 پولیس مقابلے ہوئے؛جن کے نتیجے میں 146 جرائم پیشہ افراد ہالک اور 7696 گرفتار ہوئے۔سنیئر نائب صدرایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں نے اس حقیقت کو بھی سراہا کہ مئی کے وسط تک روزانہ کی بنیاد پر جرائم کی رپورٹس کم ہو کر 160 رہ گئی ہیں؛ جبکہ جنوری 2024 میں یہ تعداد 242 تھی۔انہو ں نے سند ھ پولیس کے شہدا ء اور غازیوں کو بز نس کمیونٹی کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا اور پرنٹ و الیکٹرونک میڈ یا سے درخواست کی کہ وہ کراچی اور سند ھ کا سافٹ امیج اجاگر کریں۔مزید برآں، سند ھ پولیس کی طرف سے کی جانے والی دلیرانہ کاوشوں کو بھی عوام کے سامنے لے کر آئیں۔فیڈریشن کے وفد میں شامل نائب صدورآصف انعام، امان پراچہ، آصف سخی اور عبدالمہامن خان نے مختلف گمبھیر مسائل پر تبادلہ خیال کیا؛جبکہ ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے الء اینڈ آرڈر فار سند ھ ریجن کے کنو نیر اکرام راجپوت نے آئی جی کے ساتھ سند ھ کی امن و امان کی صورتحال پر بلعموم اور کراچی کی صورتحال پر بلخصوص تجارتی، صنعتی، کمرشل اور اقتصادی سرگرمیوں کے تناظر میں تبادلہ خیال کیا۔ نائب صدر ایف پی سی سی آئی عبدالمہامن خان نے مسلسل الئزون، رابطوں اور فالو اپ پر زور دیا۔ جس پر آئی جی سندھ پولیس غالم نبی میمن نے پو لیس اور تاجر برادری کے درمیان روابط مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔ غالم نبی میمن نے وفد کو سندھ پولیس میں دنیا کے دیگر ترقی یافتہ صنعتی شہروں کی طرز پر اٹھائے جانے والے ای ٹیگنگ،چہروں کی ساخت کو پہچاننے والے کیمرے، سیف سٹی اور دیگر تکنیکی اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
افتخار اوپل، ایس آئی (ایم)، ریٹائرڈ
یکریٹری جنرل