ایف پی سی سی آئی کی ٹرانسپورٹرز اور حکومت سے ہڑتال کے پرامن خاتمے کی اپیل عاطف اکرام شیخ، صدر ایف پی سی سی آئی
کراچی (16دسمبر 2025) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے ملک بھر میں گزشتہ دس روز سے جاری ٹرانسپورٹرز کی وہیل جام ہڑتال اور پنجاب حکومت کے ساتھ پیدا ہونے والے تنازع پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ اس ملک گیر ٹرانسپورٹرز ہڑتال کے نہایت منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ بندرگاہوں پر فریٹ فارورڈنگ کا عمل شدید متاثر ہو چکا ہے؛ جس کے باعث درآمدی سامان بندرگاہوں پر پھنس گیا ہے۔ جبکہ، برآمدی آرڈرز کی بروقت ترسیل ناممکن ہو گئی ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے مزید نشاندہی کی کہ خام مال کی بروقت فراہمی نہ ہونے کے باعث صنعتی یونٹس میں پیداوار کا عمل یا تو مکمل طور پر رک چکا ہے یا شدید سست روی کا شکار ہے۔ ان حاالت میں تاجروں اور صنعتکاروں کو ڈیمرج اور ڈیٹینشن چارجز کی مد میں بھاری مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے زور دیا کہ ملک بھر میں ضروری اشیاء اور تیار شدہ مصنوعات کی سپالئی چین بری طرح متاثر ہو چکی ہے؛ جس سے نہ صرف کاروباری طبقہ بلکہ عام صارفین بھی شدید مشکالت کا شکار ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ برآمدی آرڈرز کی تاخیر کے باعث پاکستانی برآمد کنندگان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے؛ جو بین االقوامی سطح پر پاکستان کی تجارتی ساکھ کے لیے نہایت منفی ثابت ہو رہا ہے۔ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے حکومت اور ٹرانسپورٹرز دونوں سے فوری طور پر مذاکرات کی میز پر آنے اور اس بحران کو حل کرنے ہڑتال کا فوری خاتمہ: حکومت ( i:کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے درج ذیل مطالبات پر زور دیا ہے مالی نقصانات ( iiٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبات کو تسلیم کرے اور ہڑتال کے خاتمے کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات اٹھائے۔ سے ریلیف: کاروباری برادری کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔ خصوصا،ً ڈیمرج اور ڈیٹینشن چارجز سے استثن ٰی دیا جائے؛ تاکہ، سپالئی چین کی بحالی: سپالئی چین کی فوری بحالی کو یقینی بنایا جائے؛ تاکہ، معاشی و ( iiiمزید مالی نقصانات سے بچا جا سکے۔ صنعتی سرگرمیاں جلد از جلد معمول پر آ سکیں۔

