FORGOT YOUR DETAILS?

ایف پی سی سی آئی کی جانب سے عبدالسمیع خان کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا، عاطف اکرام شیخ، صدر ایف پی سی سی آئی

کراچی (6 اکتوبر 2026ء): فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ فیڈریشن ہاؤس کراچی میں پیٹرولیم مصنوعات اور ڈیلرز سے متعلق مرکزی قائمہ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا ہے، جس میں صنعت کو درپیش اہم چیلنجز اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے بتایا کہ اجلاس کی سب سے اہم کارروائی کمیٹی کے کنوینر عبدالسمیع خان (ستارہ امتیاز) کو لائف ٹائم اچیوومنٹ ایوارڈ پیش کرنا تھی۔ یہ ایوارڈ پیٹرولیم کے شعبے میں ان کی شاندار، گراں قدر اور ناقابل فراموش خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ اس موقع پر یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر نے عبدالسمیع خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری کے لیے ان کی انتھک خدمات کا سلسلہ پانچ دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نصف صدی سے زائد عرصہ مثالی تجارتی قیادت، پالیسی سازی میں مؤثر کردار اور ملک کے مستقبل کے لیے کاروباری رہنماؤں کی تربیت اور سرپرستی پر مشتمل ایک شاندار سفر ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالسمیع خان نے پیٹرولیم کے شعبے کی ترقی پر فوری توجہ دینے اور موجودہ چیلنجز پر قابو پانے کے لیے مؤثر حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ کمیٹی کے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا، بالخصوص روزانہ کی بنیاد پر ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث پیدا ہونے والے مسائل اور مارکیٹ میں ہونے والی رکاوٹوں کو اجاگر کیا گیا۔ عالمی سطح پر ہونے والی رسد اور طلب کی تبدیلیوں، مقامی ٹیکسوں اور سپلائی چین کے چیلنجز پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ والی تکنیکی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے کمیٹی کے اراکین نے ملک بھر کے پیٹرول پمپس پر الیکٹرک وہیکل چارجنگ سہولیات نصب کرنے کے امکانات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ پیٹرول پمپ آپریٹرز کو (EV) درپیش سیکیورٹی خدشات پر بھی خصوصی توجہ دی گئی اور شرکاء نے محفوظ اور پرامن کاروباری ماحول یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ تقریب سے اہم شخصیات نے خطاب کیا، جن میں رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ، ایف پی سی سی آئی کے سینٹر نائب صدر ثاقب فیاض مگوگن اور ایف پی سی سی آئی کی نائب صدر قرۃ العين شامل تھیں۔ تقریب میں کاروباری برادری کی ممتاز شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور عبدالسمیع خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدر خالد تواب اور مظہر علی ناصر کے علاوہ ظفر بختاوری، اکرام راجپوت، رؤف مختار اور کاروباری برادری سے تعلق رکھنے والی دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں

بریگیڈیئر افتخار اوپل، ایس آئی (ایم)، ریٹائرڈ۔

سیکریٹری جنرل ایف پی سی سی آئی

TOP