FORGOT YOUR DETAILS?

ایف پی سی سی آئی نے ایف بی آر سے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کر دیا عاطف اکرام شیخ، صدر ایف پی سی سی آئی

کراچی (13 اکتوبر 2025) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) سے مطالبہ کیا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ، جوکہ اس وقت ٹیکس سال 2025 کے لیے 15 اکتوبر 2025 مقرر ہے،کو 31 اکتوبر 2025 تک بڑھا دیا جائے۔عاطف اکرام شیخ نے بتایا کہ ایف بی آر کے چیئرمین، راشد محمود لنگڑیال کو لکھے گئے ایک خط میں ایف پی سی سی آئی نے ٹیکس دہندگان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو درپیش چیلنجز کو اجاگر کیا ہے۔ ان چیلنجز میں اہم مالیاتی دستاویزات کے حصول میں تاخیر، ایف بی آر کے پورٹل پر تکنیکی مسائل اور انٹرپرائز ریسورس پالننگ (ERP) سسٹمز کو ایف بی آر کے ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم کے ساتھ ہم آہنگ کرنے میں مشکالت شامل ہیں۔صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے ٹیکس دہندگان کے لیے دوستانہ رویہ اپنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر فوری اقدامات کرے؛ تاکہ،ان مسائل کا حل نکاال جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کو ان کے قانونی فرائض پورے کرنے، ذہنی دباؤ سے بچانے اور سہولت دینے کے لیے آخری تاریخ میں توسیع نہایت ضروری ہے۔سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی نے واضح کیاکہ بہت سے ٹیکس دہندگان ضروری مالیاتی ریکارڈ جمع کرنے میں مشکالت کا شکار ہیں، جس کی بڑی وجہ ایف بی آر کے آن الئن پورٹل کی سست رفتاری اور بار بار پیش آنے والے تکنیکی مسائل ہیں، جو ریٹرنز جمع کروانے کے عمل میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ایف پی سی سی آئی کے نائب صدرنے اس موقع پر کہا کہ کاروباری ادارے اپنے ERP سسٹمز کو ایف بی آر کے ڈیجیٹل انوائسنگ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں مشکالت کا سامنا کر رہے ہیں؛ جس کی وجہ سے ٹیکس کمپالئنس میں تاخیر ہو رہی ہے۔ایف پی سی سی آئی نے ایف بی آر سے مطالبہ کیا ہے کہ ان مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ میں کم از کم 31 اکتوبر 2025 تک توسیع دے دی جائے؛ تاکہ، ٹیکس دہندگان کو پریشانی سے بچایا جا سکے۔

TOP