FORGOT YOUR DETAILS?

اسکاٹ لینڈ کے ساتھ تجارتی تعلقا ت ایف پی سی سی آئی اورا سکاٹش چیمبر مل کر ٹھوس کام کریں گے: عاطف اکرام شیخ، صدر ایف پی سی سی آئی

کراچی (10 جنوری 2024) صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی اور اسکاٹش تجارت، سرمایہ کاری،جوائنٹ وینچرز اور وسیع تر اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اپنے (SCC) چیمبرز آف کامرس تعاون کے دائرہ کار کو ٹھوس بنیادوں پر قائم کریں گے۔ انہوں نے اس حقیقت کا بھی اعادہ کیا کہ ا سکاٹ لینڈ میں پاکستانی کمیونٹی پہلے ہی بہت مضبوط ہے اور پاکستان کے لیے اسکاٹ لینڈ کے ساتھ اپنے تجارتی اور کاروباری تعلقا ت کو بڑھانے کے Forbes Jeanette .Dr لیے بہترین مواقع فراہم کرتی ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے لیے ا سکاٹش چیمبرز کی سفیر نے کراچی میں ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا تاکہ دونوں چیمبرز کے درمیان تجارتی فروغ کے حوالے سے اہم کاروباری شخصیات کے ساتھ اپنے خیاالت شیئرکرسکیں۔ایف پی سی سی آئی کے سنیئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی بنیادی ڈھانچے کی ترقی، قابل تجدید توانائی، آبی وسائل کے انتظام، مالیاتی خدمات، خوراک اور مشروبات، صحت کی دیکھ بھال کی خدمات اور ریٹیل کے منصوبوں میں اسکاٹش سرمایہ کاری اور تعاون کا منتظر ہے۔ ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں پاکستانی ہنر مندافراد وافر تعداد میں کم الگت افرادی قوت کے ذریعے اسکاٹ لینڈ کی کاروبار اور مسابقتی (BPO) کرنے کی الگت کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔ مزید برآں،بزنس پروسیس آؤٹ سورسنگ مصنوعات وخدمات کو بھی پاکستان کو آوٹ سورس کیا جا سکتا ہے۔سابق سنیئر نا ئب صدرایف پی سی سی آئی مرزا اختیار بیگ نے واضح کیا کہ ایف پی سی سی آئی اسکاٹش چیمبر زکے ساتھ پیداواری اورباہمی شراکت داری پر مبنی کاروباری تعلقات قائم نے اس Forbes Jeanette .Drکی سفیر (SCC) کرنے کے لیے پر عزم ہے۔پاکستان کے لیے اسکاٹش چیمبرز آف کامرس جو اسکاٹ لینڈ کے کاروباری نیٹ ورک کے مرکز کی حیثیت (SCC بات پر روشنی ڈالی کہ ا سکاٹش چیمبرز آف کامرس رکھتا ہے اور ( 12,000 کمپنیوں اور 50 فیصد سے زیادہ نجی شعبے کی افرادی قوت کی نمائندگی کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کے (MoU) اور ایف پی سی سی آئی کے درمیان ایک قابل ذکر تعاون کو 26 ستمبر 2022 کو مفاہمت کی یادداشت SCC کہ ذریعے باضابطہ شکل دی گئی تھی؛ جس کا مقصد تجارتی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ لیکن اس کے باوجود برآمدات کے فروغ اور (JVs) ؛جوائنٹ وینچرز(FDI) جیسے شعبوں میں بہت کام کرنا باقی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری نے خاص طور پر اسکاٹ لینڈ میں Forbes Jeanette .Drروابط قائم کرنا بھی وقت کی ضرورت ہے۔ (B2B)بزنس ٹو بزنس سیاحت، مہمان نوازی اور ثقافتی شعبوں پر زور دیا اور یہ کس طرح پیپل ٹوپیپل؛بزنس ٹو بزنس اور میکرو سطح پر چیمبر ٹو چیمبر روابط میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایف پی سی سی آئی کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں؛کیونکہ یہ پاکستان کی پوری کاروباری، صنعتی اور تاجر برادری کا سب سے بڑا ادارہ ہے۔

بریگیڈیئر افتخار اوپل، ایس آئی (ایم) ، ریٹائرڈ

سیکرٹری جنرل

TOP