ایف پی سی سی آئی اور یونائیٹڈ نیشنز انڈسٹریل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے انویسٹمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی پروموشن آفس کے (EDIP)کے اشتراک سے انٹرپرائز ڈیولپمنٹ اینڈ انویسٹمنٹ پروموشن پروگرام پاکستان (ITPO-UNIDO) تحت انڈسٹری اور تعلیمی اداروں کے مابین روابط کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں ایف پی سی سی آئی النچ پیڈ پاکستان کے تحت اہم اقدامات کیے جائیں گے عاطف اکرام شیخ، صدرایف پی سی سی آئی
کراچی(1 اپریل 2026ء): صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اعالن کیا ہے کہ ایف پی سی سی آئی (ITPO-UNIDO)اوریونائیٹڈ نیشنز انڈسٹریل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے انویسٹمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی پروموشن آفس پروگرام پاکستان کے تحت انڈسٹری اور (EDIP)کے اشتراک سے انٹرپرائز ڈیولپمنٹ اینڈ انویسٹمنٹ پروموشن تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے اور ملک بھر میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم اٹھا رہی ہے؛ جسے ایف پی سی سی آئی کے النچ پیڈ پاکستان میگا انیشیٹو کی حمایت حاصل ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت اپریل یا مئی 2026 میں ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کراچی میں ایک تربیتی سیشن منعقد کیا جائے گا۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں، اسٹارٹ اپس اور کاروباری خواتین کو انٹرپرائز ڈیولپمنٹ، سرمایہ کاری کی فراہمی اور مارکیٹ تک رسائی سے متعلق عملی معلومات فراہم کرنا ہے۔سنیئر نائب صدرایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں، جنہیں اس پروگرام کی قیادت سونپی گئی ہے، نے بتایا کہ کے درمیان تعاون دسمبر 2024 میں باضابطہ طور پر قائم ہوا تھا؛ جوکہITPO-UNIDO ایف پی سی سی آئی اور پاکستان کے کاروباری ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے اور مائیکرو، چھوٹے ودرمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی صالحیت بڑھانے کے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 2025 میں کامیاب (SMEs) تربیتی سیشنز کے بعد یہ اقدام جدت پر مبنی معاشی ترقی کو فروغ دینے میں ایک اور اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔اس ؛ایف پی سی سی آئی النچ پیڈ(TDAP)؛ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستانITPO-UNIDO تربیتی پروگرام میں پاکستان؛ مالیاتی اداروں اور دیگر متعلقہ تنظیموں کے ماہرین شرکت کریں گے؛جو شرکاء کو عملی رہنمائی اور قیمتی معلومات فراہم کریں گے۔صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے،سنیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ اس خال کو ُپر کرنا جدت، روزگار کے مواقع میں اضافہ اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے نہایت ضروری ہے۔ النچ پیڈ پاکستان جیسے اقدامات کے ذریعے ایک ایسا متحرک پلیٹ فارم تشکیل دیا جا رہا ہے جہاں سرمایہ کار اور موجد ایک دوسرے سے ملتے ہیں اور خیاالت کو کامیاب کاروبار میں تبدیل کیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایف پی سی سی آئی نے تجارتی تنظیموں، جامعات اور تعلیمی اداروں کو نوجوان کاروباری افراد، موجدین یا دعوت دی ہے کہ وہ اس پروگرام کے لیے اپنے دو نمائندے نامزد کریں؛ ترجیحاً خواتین کاروباری شخصیات کو نامزد کیا جائے۔ منتخب شرکاء کو بین االقوامی نیٹ ورکس اور اداروں کے ساتھ روابط کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے؛ تاکہ مزید کاروباری ترقی اور سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔ثاقب فیاض مگوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایف پی سی سی آئی قومی و بین االقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کاروباری سرگرمیوں، جدت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور پاکستان کے نوجوانوں اور کاروباری برادری کے لیے بامعنی مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
بریگیڈیئر افتخار اوپل، ایس آئی (ایم)، ریٹائرڈ۔
سیکریٹری جنرل ایف پی سی سی آئی


