ایف پی سی سی آئی (FPCCI) کی جانب سے نکالی (NKATI) کے رہنما فیصل معیز خان کے خلاف بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ایف آئی آر کے اندراج کی شدید مذمت
کراچی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈستری (FPCCI) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے معروف صنعتکار اور نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف تريد ابند التسترى (NKATI) کے معزز رہنما فیصل معیز خان کے خلاف پانی چوری کے جھوٹے، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی مقدمے (FIR) کے اندراج کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
عاطف اکرام شیخ نے اس ایف آئی آر کے اندراج کو کراچی کی کاروباری اور صنعتی برادری کو ہراساں کرنے اور انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کی ایک کھلی کوشش قرار دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیصل معیز خان نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا کے شہری اور بنیادی ڈھانچے کے مسائل حل کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں، جن میں حکام بالا کے سامنے پانی کی قلت اور لائنوں میں رساؤ لیکیج) کے مسائل کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنا بھی شامل ہے۔
عاطف اکرام شیخ نے واضح کیا کہ ایک دیانتدار صنعتی رہنما کو پانی چوری کے جھوٹے مقدمے میں ملوث کرنا ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور بنیادی یوتیلیتی حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے صنعتکاروں کو خوفزدہ کرنے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔
سينيئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں نے اس بات پر زور دیا کہ کراچی کی صنعتیں پہلے ہی کاروبار کرنے کی غیر معمولی بلند لاگت یوتیلیتیز کی شدید قلت اور معاشی دباؤ کا سامنا کر رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مینوفیکچررز اور برآمد کنندگان کو سہولت فراہم کرنے کے بجائے تجارتی تنظیموں کے سینئر نمائندوں کے خلاف جبرى بتھکنڈے استعمال کرنا اور بے بنیاد فوجداری مقدمات درج کرنا سرمایہ کاروں کے اعتماد کو شدید ٹھیس پہنچاتا ہے اور صنعتی امن کو متاثر کرتا ہے۔
ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر اور ریجنل چیئرمین سندھ عبد المبرمن خان نے خبردار کیا کہ سندھ کی کاروباری برادری فیصل معیز خان اور نکاتی (NKATI) کے شانہ بشانہ متحد کھڑی ہے، اور یوتیلیتی اداروں یا قانون نافذ کرنے والے حکام کی جانب سے کسی بھی قسم کی زیادتی یا اختیارات کے ناجائز استعمال کو برگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ایف پی سی سی آئی کی قیادت نے وزیر اعلی سندھ، وزیر بلديات انسپکٹر جنرل آف پولیس (IGP) سندھ، اور منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (KW&SC) سے مطالبہ کیا ہے کہ فیصل معیز خان کے خلاف درج کی گئی جھوٹی اور سے بنیاد ایف آئی آر کو فوری طور پر خارج (کالعدم) کیا جائے۔
یف پی سی سی آئی نے اس من گھڑت شکایت کے اندراج کے محرکات جاننے کے لیے شفاف اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کے ساتھ ساتھ اختیارات سے تجاوز کرنے اور کاروباری برادری کے ایک معزز رکن کو براسان کرنے کے ذمہ دار افسران کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
ایف پی سی سی آئی کی قیادت نے متنبہ کیا کہ اس جھوٹی ایف آئی آر کو فوری طور پر واپس لینے اور ذمہ دار اہلکاروں کا احتساب کرنے میں ناکامی کی صورت میں ملک بهر، خصوصاً سندھ کی تجارتی تنظیموں میں شدید بددلی پھیلے گی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔
بریگیڈیئر افتخار اوپل، ایس آئی (ایم)، ریٹائرڈ۔
سیکریٹری جنرل ایف پی سی سی آئی



