FORGOT YOUR DETAILS?

عاطف اکرام شیخ کا تعلیمی سیاحت کے فروغ کے لیے پاکستان–او آاو آئ اسیوکیشن یشنڈ ینڈلز کلزلٹی لٹیشیٹو کا مطالبہ

کراچی : صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے پاکستان اور او آئی سی (OIC) ممالک کے درمیان تعلیم، تحقیق، جدت اور مہارتوں کے فروغ میں تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے باصالحیت انسانی وسائل، نوجوانوں کی بڑی آبادی، تیزی سے ترقی کرتا ہوا آئی ٹی سیکٹر اور مسلم ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات تعلیمی سیاحت کے فروغ، بین االقوامی طلبہ و محققین کو متوجہ کرنے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کی مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ وہ اسالمک چیمبر آف کامرس اینڈ ڈیولپمنٹ کے زیر اہتمام کامسٹیک (COMSTECH) یف پی سی سی آئی اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے اشتراک سے ِ کامرس اینڈ ڈیولپمنٹ کے منعقدہ انٹرنیشنل ایجوکیشن سمٹ سے خطاب کر رہے تھے س سمٹ کا موضوع "پائیدار ترقی اور معاشی خوشحالی کے لیے عالمی تعلیم کا فروغ" تھا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی کو انسانی وسائل کی ترقی، معاشی نمو اور علم پر مبنی معیشت کے بنیادی ستون کے طور پر تسلیم کرنا ہوگا۔ عاطف اکرام شیخ نے اعل ٰی تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت اور بالخصوص طب و انجینئرنگ کے شعبوں میں غیر ملکی طلبہ کی میزبانی کے ذریعے او آئی سی ممالک میں افرادی قوت کی ترقی کے لیے پاکستان کے دیرینہ کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی ڈاکٹرز، انجینئرز، آئی ٹی ماہرین، محققین اور کاروباری افراد ملک کی باصالحیت افرادی قوت کا منہ بولتا ثبوت ہیں، اور اب اس صالحیت کو وسیع تر بین االقوامی تعلیمی تعاون، تحقیقی شراکت داری، سرمایہ کاری اور معاشی مواقع میں بدلنے کی ضرورت ہے صدر ایف پی سی سی آئی نے چار اہم تجاویز پیش کیں۔ پاکستان–او آئی سی ایجوکیشن اینڈ اسکلز موبلٹی انیشیٹو: طلبہ اور اساتذہ کے تبادلے کے پروگرامز، اسکالرشپس، انٹرن شپس اور پیشہ ورانہ تربیت کا آغاز۔ ساالنہ پاکستان ایجوکیشن، ریسرچ اینڈ انویسٹمنٹ فورم: جامعات، سرمایہ کاروں، ٹیکنالوجی کمپنیوں اور بین االقوامی اداروں کے مابین روابط کا قیام۔ ایجوکیشن ٹورازم فیسیلیٹیشن ڈیسک: غیر ملکی طلبہ اور تعلیمی اداروں کو پاکستانی جامعات اور سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق معلومات و سہولیات کی فراہمی۔ جامعات اور صنعت کے مضبوط روابط: تحقیقی کاموں کو تجارتی بنیادوں پر النے، انٹرپرینیورشپ، انٹرن شپس اور روزگار سے ہم آہنگ تعلیم کو فروغ دینا عاطف اکرام شیخ نے زور دیا کہ ایف پی سی سی آئی پاکستانی تعلیمی اداروں، سرمایہ کاروں اور او آئی سی ممالک کے اہم منصبوں کے درمیان مضبوط روابط قائم کرانے کے لیے مکمل کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے بین االقوامی جامعات، سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو پاکستان میں تعلیم، تحقیق اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع تالش کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے اسالمک چیمبر آف کامرس اینڈ ڈیولپمنٹ کی جانب سے یہ پلیٹ فارم مہیا کرنے پر ان کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ تعلیم معیشتوں، معاشروں اور عوام کو آپس میں جوڑنے کا مؤثر پل ثابت ہو سکتی ہے جو پائیدار معاشی ترقی، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی فروغ دیں، برآمدات میں اضافہ کریں اور ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوں۔

بریگیڈیئر افتخار اوپل، ایس آئی (ایم)، ریٹائرڈ۔

سیکریٹری جنرل ایف پی سی سی آئی

TOP