ایف پی سی سی آئی نے خواتین کاروباری شخصیات کو ایکسپورٹ کے قابل بنانے کے لیے کا آغاز کر دیا "Initiative Hub to Home" عاطف اکرام شیخ، صدر ایف پی سی سی آئی
کراچی (8 جوالئی 2026ء): فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے اقدام کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کی۔ "Hub to Home "آج ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس، فیڈریشن ہاؤس کراچی میں عاطف اکرام شیخ نے بتایا کہ یہ سنگِ میل تقریب ایک ایسے منظم سفر کا باقاعدہ آغاز ہے جس کا مقصد پاکستان کی خواتین کاروباری شخصیات کو گھریلو سطح پر کاروبار شروع کرنے سے لے کر برآمدات کے لیے تیار کاروباری رہنما ء بنانے تک رہنمائی فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس تعارفی تقریب میں تجربہ کار اور ابھرتی ہوئی خواتین کاروباری شخصیات، یونیورسٹی کی طالبات، سینئر کاروباری رہنما ء اور مالیاتی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اس موقع پر اہم شراکت دار اداروں، جن میں اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اور پاکستان سنگل (TDAP)ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ،(SBP)اسٹیٹ بینک آف پاکستان ،(SMEDA)اتھارٹی شامل ہیں، کا شکریہ ادا کیا۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ان اداروں نے خواتین (PSW)ونڈو کاروباری شخصیات کو کاروباری منصوبہ بندی، مالی معاونت کے مواقع اور عالمی برآمدی سہولتوں سے متعلق عملی کے سرپرس ِت اعل ٰی ایس ایم تنویر نے اس اقدام کی معاشی اہمیت پر (UBG)رہنمائی فراہم کی۔یونائیٹڈ بزنس گروپ روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ غیر رسمی اور گھریلو کاروباروں کو منظم اور قاب ِل توسیع کاروباری مراکز میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ خواتین کو اس سفر میں مؤثر ادارہ جاتی معاونت فراہم کرنا انہیں قومی تجارتی دھارے کا مستقل حصہ بنانے کے لیے ناگزیر ہے۔ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ ادارہ خواتین کاروباری شخصیات کی استعداد کار بڑھانے کے لیے پُرعزم ہے۔ ہمارا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ابھرتی ہوئی خواتین کاروباری افراد تنہا کام نہ کریں۔ منظم نیٹ ورکنگ، مالی وسائل تک رسائی اور خصوصی سہولت کاری کے ذریعے ایف پی سی سی آئی مقامی اختراع کو عالمی سپالئی چینز سے جوڑنے کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر اور ریجنل چیئرمین سندھ عبدالمہیمن خان نے بتایا کہ "ہوم ٹو ہب" فریم ورک چھ بنیادی اہداف کے حصول کے لیے تیار کیا گیا ہے، جن میں شرکاء کی حوصلہ افزائی، معلومات کی فراہمی، باہمی روابط قائم کرنا، درجہ بندی، رجسٹریشن اور کاروباری توثیق شامل ہیں۔ایف پی سی سی آئی کی نائب صدر محترمہ قرۃ العین نے خواتین کی معاشی خودمختاری میں ادارے کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ایف پی سی سی آئی خواتین کاروباری شخصیات کے لیے ایک مضبوط معاون پلیٹ فارم ہے۔ ان کاروباروں کو باضابطہ شکل دے کر اور انہیں بین االقوامی منڈیوں تک براِہ راست رسائی فراہم کر کے ہم ملک میں جامع اور پائیدار معاشی ترقی کو فروغ دے رہے ہیں۔یہ اقدام ایف پی سی سی آئی کی خواتین کاروباری امور(سندھ ریجن) کی کنسلٹنٹ محترمہ ناہید مسعود کی قیادت میں ترتیب دیا گیا ہے۔ تقریب کے اختتام پر آئندہ کے الئحہ عمل سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ افتتاحی تقریب ہمارے آئی ٹی و ڈیجیٹل، فیشن و پروگرام کے روڈ میپ کی نمائندگی کرتی ہے۔ ہمارا مقصد شرکاء کو شعبہ جاتی کلسٹرز، مثالً ٹیکسٹائل، اور ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن میں تقسیم کرنا اور انہیں ایک ڈیجیٹل ڈیٹا بیس میں رجسٹر کرنا ہے؛ تاکہ انہیں ان کی ضروریات کے مطابق رہنمائی، سرپرستی اور مالی معاونت تک ہدفی رسائی فراہم کی جا سکے۔
بریگیڈیئر افتخار اوپل، ایس آئی (ایم)، ریٹائرڈ۔
سیکریٹری جنرل ایف پی سی سی آئی


