FORGOT YOUR DETAILS?

ایف پی سی سی آئی کی جانب سے پاکستان کے سیاحتی شعبے پر جامع تحقیقاتی رپورٹ جاری 1.15 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں

کراچی: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پالیسی ایڈوائزری بورڈ (PAB-FPCCI) نے آج اپنی ایک اہم نئی تحقیق جاری کی ہے جس کا عنوان ہے "پاکستان کی سیاحتی اکانومی کی صالحیت کا جامع تجزیہ" یہ تحقیق ان بے پناہ مواقع کا جائزہ لیتی ہے جو سیاحت کا شعبہ برآمدات، اقتصادی ترقی، اور روزگار کی فراہمی کے محرک کے طور پر پیش کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، یہ ان ساختی چیلنجوں کی نشاندہی بھی کرتی ہے جو اس وقت اس کی بین االقوامی مسابقت کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ پاکستان کی غیر معمولی قدرتی خوبصورتی، شاندار ثقافتی ورثے، مذہبی مقامات، اور ایڈونچر ٹورازم کی صالحیت کے باوجود، اس شعبے کو اپنی عالمی کشش سے مکمل طور پر فائدہ اٹھانے کے لیے اسٹریٹجک حکمت عملی اور اقدامات کی ضرورت ہے۔ پی اے بی-ایف پی سی سی آئی (PAB-FPCCI) کی یہ جامع تحقیق 213 اسٹیک ہولڈرز — جن میں سیاح، ٹور آپریٹرز، ہاسپٹیلٹی ()مہمان نوازی) کا شعبہ، اور حکومتی نمائندے شامل ہیں — کے بنیادی ڈیٹا پر مبنی ہے، جو ٹریول اینڈ ٹورازم )سفر اور سیاحت( کے شعبے کی اسٹریٹجک اقتصادی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے رپورٹ میں نمایاں کردہ کلیدی اقتصادی اشاریوں کے مطابق جی ڈی پی اور روزگار میں سیاحتی شعبہ اس وقت پاکستان کی جی ڈی پی میں تقریباً 5.9 فیصد کا حصہ ڈالتی ہے اور 47 الکھ )4.7 ملین( مالزمتوں کو ممکن بناتا ہے۔ برآمدی آمدنی میں سال 2024 میں سیاحت کی برآمدی آمدنی کی مد میں اس شعبے کا حصہ 1.15 ارب امریکی ڈالر رہا۔ سال 2024 میں سیاحتی شعبہ کا تجارتی حصہ کل برآمدات کا 2.9 فیصد رہا اور سروسز برآمدات کا 14 فیصد رہا۔ پی اے بی-ایف پی سی سی آئی (PAB-FPCCI) نے پاکستان میں سیاحت کی طلب کو آٹھ بڑی کیٹیگریز میں تقسیم کیا ہے؛ جن میں ایڈونچر ( % 45 ) مذہبی (% 22 ) تاریخی ( %11) کاروباری (% 6) خراجات اور آمدنی میں عدم توازن کو نمایاں کرتے ایف پی سی سی آئی کی رپورٹ اندرون ملک اور بیرون ملک سیاحتی اخراجات کے درمیان ایک نمایاں عدم توازن کی نشاندہی کرتی ہے۔ سال 2024 میں جہاں پاکستان نے غیر ملکی سیاحوں سے 1.15 ارب ڈالر کمائے، وہیں بیرون ملک جانے والے پاکستانی سیاحوں نے ایک اندازے کے مطابق 2.4 ارب ڈالر دوسرے ممالک میں خرچ کیے۔ اخراجات کے رجحانات بین االقوامی زائرین کو راغب کرنے کی اقتصادی صالحیت کو مزید واضح کرتے ہیں۔ جیسا کہ، غیر ملکی سیاح روزانہ اوسطاً 12.5 امریکی ڈالر خرچ کرتے ہیں، جس سے چار سے پانچ دن کے ایک عام سفر سے مقامی معیشت میں 1,500 سے 1,750 امریکی ڈالر کا اضافہ ہوتا ہے

بریگیڈیئر افتخار اوپل، ایس آئی (ایم)، ریٹائرڈ۔

سیکریٹری جنرل ایف پی سی سی آئی

TOP