ایف پی سی سی آئی کی جانب سے عالمی سطح پر اقتصادی روابط مضبوط بنانے کے لیے بین االقوامی فورمز پر 'نیشنل کمیٹیوں' کے قیام کا اعالن
پاکستان-ای یو بزنس ،CCI ECO کراچی: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے مختلف بین االقوامی فورمز بشمول پر نیشنل کمیٹیوں کی تشکیل کا (OIC (اور او آئی سی CCI -8D ،پاکستان-آسیان بزنس فورم، کامن ویلتھ ،CACCI ،فورم باضابطہ اعالن کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ملک بھر کی تجارتی تنظیموں، چیمبرز اور ایسوسی ایشنز میں ان کمیٹیوں کی رکنیت سازی کی مہم کا بھی آغاز کر دیا ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے بیان کیا کہ یہ اہم اقدام عالقائی اور عالمی اقتصادی پلیٹ فارمز پر پاکستان کی مؤثر نمائندگی اور فعال شرکت کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گا؛ جس کا مقصد معروف بین االقوامی تنظیموں کے ساتھ ایک مربوط اور نتائج پر مبنی انداز میں روابط استوار کر کے ملکی تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی مفادات کو فروغ دینا ہے۔ ایف پی سی سی آئی چیف نے مزید وضاحت کی کہ ان کمیٹیوں میں کاروباری برادری کے تجربہ کار نمائندے اور وہ اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے جو عالمی منڈیوں کا گہرا فہم رکھتے ہیں۔ یہ ماہرین ابھرتے ہوئے عالمی رجحانات، پالیسی سازی اور بیرو ملک مقیم پاکستان کے کمرشل ِن پاکستان کے لیے نئے مواقع پر غور و خوض کرنے کے ساتھ ساتھ بین االقوامی چیمبرز اور مشنز کے ساتھ روابط کو مزید مستحکم کریں گے۔ عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام پاکستان کی کاروباری برادری کو بدلتی ہوئی عالمی اقتصادی صورتحال کے مطابق ڈھالنے کے لیے ایف پی سی سی آئی کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ کمیٹیاں تجارتی سفارت کاری کے فروغ، دوطرفہ اور کثیر جہتی تعاون کی بہتری، برآمدات اور مشترکہ منصوبوں کے لیے نئی راہیں تالش کرنے اور حکومت کو مؤثر پالیسی ان پٹ فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ کمیٹیاں عالمی سطح پر پاکستان کے معاشی اثر و رسوخ میں اضافے، غیر ملکی ہم منصبوں کے ساتھ ادارہ جاتی روابط کی بہتری اور پائیدار معاشی ترقی میں معاون ثابت ہوں گی، جبکہ ملک بھر کی تجارتی تنظیموں سے نامزدگیاں طلب کر کے اس عمل میں جامع اور وسیع البنیاد نمائندگی کو یقینی بنایا گیا ہے

