FORGOT YOUR DETAILS?

قومی سالمتی اور معیشت کا برا ِہ راست تعلق ہے حالیہ معاشی استحکام مسلح افواج کی بدولت ممکن ہوا ہے عاطف اکرام شیخ، صدر ایف پی سی سی آئی

کراچی (8 جنوری 2026): فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ حالیہ معاشی استحکام اور میکرو اکنامک اشاریوں میں نمایاں بہتری داخلی و خارجی سیکیورٹی ماحول کی بہتر ہوتی ہوئی صورتحال کی مرہو ِن منت ہے، جو کہ چیف آف ڈیفنس فورسز )سی ڈی ایف( فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اسٹریٹجک وژن اور قیادت کے باعث ممکن ہوا ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے پاکستان کے ایک جامع سی ڈی ایف کمانڈ اسٹرکچر کے قیام کو قومی دفاع کے استحکام کی جانب ایک فیصلہ کن قدم قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج کی مربوط حکم ِت عملی نے ملک کے دفاع کو ناقاب ِل تسخیر بنا دیا ہے۔اس موقع پر صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کاروباری برادری کی جانب سے مکمل اور غیرمتزلزل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری بزنس کمیونٹی مسلح افواج کے ِر شانہ بشانہ ایک مضبوط دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ پاکستان کے تاجر اور صنعتکار ماد وطن کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے فوج کے ساتھ مالی اور جسمانی ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔عاطف اکرام شیخ نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں جو امن اور استحکام میسر ہے وہ ہمارے بہادر سپاہیوں کے مقدس ِ خون کا نتیجہ ہے؛ جس کا قرض قوم کبھی ادا نہیں کر سکتی۔ انہوں نے بالخصوص شہداء کے اہ ِل خانہ کی استقامت اور حالیہ کارروائیوں میں افواج پاکستان کی جرات و بہادری کو سراہا؛ جن میں آپریشن بنیان مرصوص سر فہرست ہے؛ جس کے ذریعے ِ بیرونی جارحیت کو کامیابی سے ناکام بنایا گیا۔انہوں نے معیشت کے استحکام میں مسلح افواج کے کلیدی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) جیسے اقدامات کے ذریعے معاشی بحالی میں مدد ملی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی خوشحالی کا قومی سالمتی کے ساتھ گہرا تعلق ہے اور غیر ملکی و مقامی سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی میں عسکری قیادت کی کاوشیں قاب ِل تحسین ہیں۔اپنے بیان کے اختتام پر صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے پاکستان کے دشمنوں کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ریاست دشمن عناصر اور بیرونی جارحین کو خبردار کیا جاتا ہے کہ پاکستانی قوم اور اس کی کاروباری برادری اپنی بہادر افواج کے ساتھ متحد ہے اور ملک کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

بریگیڈیئر افتخار اوپل، ایس آئی (ایم)، ریٹائرڈ

۔
سیکریٹری جنرل ایف پی سی سی آئی

 

 

TOP