FORGOT YOUR DETAILS?

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کاروباری برادری کا کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل ِ یکجہتی کا اعادہ: عاطف اکرام شیخ، صدر ایف پی سی سی آئی

کراچی: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی( کے صدر عاطف اکرام شیخ نے بتایا ہے کہ 5 اگست 2026 کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر )IIOJK )میں فوجی محاصرے کے سات سال مکمل ہونے پر ِ ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کراچی، ایف پی سی سی آئی پریزیڈنٹ سیکریٹریٹ اسالم آباد اور پاکستان کے دیگر بڑے شہروں میں اعل ٰی سطحی قومی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔

عاطف اکرام شیخ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ان اعل ٰی سطحی اجتماعات میں ممتاز صنعت کاروں، برآمد کنندگان، چیمبرز کے صدور، ٹریڈ ایسوسی ایشنز کے رہنماؤں، شہری نمائندوں اور حریت قیادت نے شرکت کی۔ انہوں نے کاروباری برادری کے قومی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پوری کاروباری برادری اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار معاشی خوشحالی اور امن کا انحصار اقوام متحدہ کی سالمتی کونسل )یو این ایس سی( کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازعے کے منصفانہ حل سے جڑا ہوا ہے، اور کوئی بھی معاشی جبر یا فوجی ظلم ان کے حق خودارادیت کو نہیں دبا سکتا۔

ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے مقبوضہ وادی کی معاشی تباہی اور تجارتی شعبے کی اخالقی ذمہ
داری پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تجارتی اور صنعتی شعبوں کے نمائندوں کی حیثیت سے ہماری یہ گہری اخالقی اور
سفارتی ذمہ داری ہے کہ ہم بین االقوامی معاشی اور تجارتی فورمز پر مظلوم کشمیریوں کی آواز کو بلند کریں۔

ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر آصف سخی نے کہا کہ جاری فوجی محاصرے نے نہ صرف انسانی حقوق کا سنگین بحران پیدا ِ کیا ہے؛ بلکہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مقامی معاشی ڈھانچے کو بھی باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی تجارتی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اب مزید خاموش نہیں رہ سکتیں۔

یف پی سی سی آئی کے نائب صدر طارق جدون نے تمام چیمبرز آف کامرس کے درمیان عالقائی اتحاد پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا یہ اجتماع پاکستان کے تمام صوبوں کے عالقائی چیمبرز اور تجارتی اداروں کی غیر منقسم یکجہتی کا عکاس ہے۔

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ڈسٹرکٹ ساؤتھ )ٹی ایم سی ساؤتھ( کے چیئرمین منصور شیخ نے شہری اور کاروباری قیادت کو متحد کرنے پر ایف پی سی سی آئی کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی نے اس اہم قومی مقصد کے لیے تجارتی رہنماؤں، شہری انتظامیہ اور حریت نمائندوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے قابل ستائش مثال قائم کی ہے۔ مقامی حکومتیں اور شہری ادارے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات کو مسترد کرنے اور اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت میں کاروباری برادری اور قوم کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس )اے پی ایچ سی( کے سینئر نمائندے شیخ عبدالمتین نے ایف پی سی سی آئی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم صدر ایف پی سی سی آئی جناب عاطف اکرام شیخ اور ادارے کی قیادت کے بے حد مشکور ہیں جو کشمیر ِ کے مسئلے کو پاکستان کے شہری اور معاشی بیانیے میں مسلسل سر فہرست رکھے ہوئے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل پی آئی ڈی محترمہ ارم تنویر نے کراچی میں ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس میں منعقدہ سیشن میں شرکت کی اور حق خودارادیت کے لیے کشمیری عوام کی انتھک اور جائز جدوجہد میں حکومت پاکستان کی جانب سے اخالقی، سیاسی، قانونی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بریگیڈیئر افتخار اوپل، ایس آئی (ایم)، ریٹائرڈ۔

سیکریٹری جنرل ایف پی سی سی آئی

TOP