FORGOT YOUR DETAILS?

یف پی سی سی آئی سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کی نئی ڈپازٹ سہولت اور 5 ارب ڈالر کے موجودہ ڈپازٹ کی تین سال (2028 تک) توسیع کا خیرمقدم کرتی ہے عاطف اکرام شیخ، صدر ایف پی سی سی آئی

کراچی(15 اپریل 2026ء): صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کی نئی ڈپازٹ سہولت اور 5 ارب ڈالر کے موجودہ ڈپازٹ کی تین سال (2028 تک)توسیع کا خیرمقدم کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کا یہ بروقت اور فراخدالنہ اقدام پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان کے وزیر خزانہ کی جانب سے عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اسپرنگ اجالس کے ِ موقع پر کیا گیا یہ اعالن پاکستان کی معاشی منصوبہ بندی میں غیر معمولی استحکام اور پیش بینی فراہم کرے گا۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے واضح کیاکہ 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹ پر ساالنہ رول اوور کی شرط ختم کرنا اور مزید 3 ارب ڈالر کی فراہمی پاکستان کے لیے ایک مضبوط مالی سہارا ہے؛ جو کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر کو نمایاں طور پر مستحکم کرے گا۔عاطف اکرام شیخ کے مطابق، یہ مالی معاونت حکومت کو ِ ِ مالی سال 2026 کے اختتام تک تقریباً 18 ارب ڈالر کے زر مبادلہ ذخائر کے اپنے ہدف کے حصول میں مدد دے گی؛ جو کہ ملک کے لیے کم از کم تین ماہ کی درآمدات کے لیے بھی ضروری ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بڑھتے ہوئے ذخائر روپے کی قدر کو مستحکم کرنے اور مہنگائی پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ایک مستحکم ایکسچینج ریٹ درآمدی مہنگائی کو کم کرے گا؛جس سے کاروباری الگت میں کمی اور عوام کو ریلیف ملے گا۔صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ یہ اقدام کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ بیرونی مالی معاونت کے حصول اور 5 ارب ڈالر کی سہولت کی مدت میں توسیع سے بیلنس آف پیمنٹس کے فوری خطرات اور لیکویڈیٹی کے مسائل میں واضح کمی آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس میں اضافہ ہوگا اور اسٹیٹ بینک لیٹر آف کریڈٹ (FDI)سے ملکی صنعتوں کو فروغ ملے گا، غیر ملکی سرمایہ کاری کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنا سکے گا؛ جس سے خام مال، مشینری اور پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری (LCs) رہے گی۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ سعودی عرب نے ایک بار پھر مشکل وقت میں پاکستان کا سچا دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ یہ مالی سپورٹ حکومت کو طویل المدتی اصالحات، بہتر سرمایہ کاری ماحول اور درآمدی معیشت سے برآمدات پر مبنی معیشت کی طرف منتقلی کا موقع فراہم کرے گی۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد محمد بن سلمان کا خصوصی شکریہ ادا کیا؛ جبکہ پاکستان کی سیاسی و معاشی قیادت کی کامیاب سفارتی اور مالی کوششوں کو بھی سراہا۔ایف پی سی سی آئی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ حکومت کے ساتھ مل کر اس معاشی استحکام کو صنعتی ترقی، روزگار کے مواقع اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ میں تبدیل کرنے کے لیے اپنی کو ششیں جاری رکھے گی۔

بریگیڈیئر افتخار اوپل، ایس آئی (ایم)، ریٹائرڈ۔

سیکریٹری جنرل ایف پی سی سی آئی

TOP