وفاق ایوانہائے تجارت وصنعت۔ پاکستان کی بحالی کا مطالبہ (FTR) ایف پی سی سی آئی کا بجٹ 27-2026 میں برآمد کنندگان کے لیے فائنل ٹیکس رجیم عاطف اکرام شیخ، صدر ایف پی سی سی آئی
اور اکنامک کوآپریشن ( FPCCI) کراچی (22 مئی 2026) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرم شیخ نے کی فوری بحالی کا مطالبہ (FTR) وفاقی بجٹ 27-2026 کی تجاویز میں برآمد کنندگان کے لیے فائنل ٹیکس رجیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائنل ٹیکس رجیم کے خاتمے سے برآمدی شعبہ شدید مشکالت کا شکار ہوگیا ہے اور کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹیں پیدا ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فائنل ٹیکس رجیم ختم ہونے کے بعد برآمد کنندگان کے لیے ٹیکس سے متعلق دستاویزی تقاضے اور تعمیلی ذمہ داریوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے عالوہ ٹیکس معامالت میں غیر یقینی صورتحال اور آڈٹ کے نام پر ہراسانی میں بھی اضافہ ہوا؛جس سے کاروبار کرنا مزید دشوار ہوگیا ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرم شیخ نے زور دیا کہ ملکی معیشت کی بحالی اور برآمدات کے فروغ کو (FTR) کے لیے اس پالیسی پر نظرثانی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمد کنندگان کے لیے فائنل ٹیکس رجیم دوبارہ مکمل اور حتمی ٹیکس ذمہ داری کے طور پر بحال کیا جائے؛ تاکہ کاروباری برادری پر بڑھتا ہوا بوجھ کم ہوسکے۔عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ حکومت کو اس معاملے میں تمام متعلقہ فریقین سے مشاورت کرنی چاہیے؛تاکہ ایک متوازن اور ترقی دوست ریونیو ماڈل تشکیل دیا جاسکے کہ جو برآمدات کے فروغ میں مددگار ثابت ہو۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرم شیخ کے مطابق فائنل ٹیکس کی شرح باہمی مشاورت سے طے کی جاسکتی ہے۔سنیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ قومی برآمدات میں اضافے کے لیے ٹیکس نظام میں سہولت اور مراعات دینا ضروری ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ آئندہ بجٹ میں انفرادی برآمد کنندگان کو یہ اختیار یا نارمل ٹیکس رجیم (FTR) دیا جائے کہ وہ اپنی سہولت اور کاروباری ڈھانچے کے مطابق فائنل ٹیکس رجیم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکیں۔نائب صدر ایف پی سی سی آئی و ریجنل چیئرمین سند ھ عبدالمہیمن (NTR) خان نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے مطابق برآمد کنندگان کے لیے آسان اور متوازن ٹیکس نظام متعارف کرانا پائیدار اقتصادی ترقی، برآمدی دائرہ کار میں توسیع اور عالمی منڈیوں میں ریجنل ممالک کے مقابلے میں پاکستان کی مسابقت بڑھانے کے لیے انتہائی ضروری ہےتعاون کے فروغ کے لیے باقاعدہ شعبہ جاتی روابط اور عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
بریگیڈیئر افتخار اوپل، ایس آئی (ایم)، ریٹائرڈ۔
سیکریٹری جنرل ایف پی سی سی آئی
