وفاق ایوانہائے تجارت وصنعت۔ پاکستان کا مشترکہ طور پر ایگری فوڈ (ICCD) ایف پی سی سی آئی اور اسالمک چیمبر آف کامرس اینڈ ڈیولپمنٹ کانفرنس منعقد کروانے کا اعالن عاطف اکرام شیخ، صدر ایف پی سی سی آئی
کراچی(30 اپریل 2026) صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اعالن کیا ہے کہ ایف پی سی کے اشتراک سے”ایگری فوڈ: گلوبل انویسٹمنٹ (ICCD) سی آئی، اسالمک چیمبر آف کامرس اینڈ ڈیولپمنٹ ICCD اینڈ پارٹنرشپ کانفرنس اینڈ ایکسپو“کا انعقاد کرے گی۔ یہ ایونٹ 14 مئی 2026 کو کراچی میں ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوگا۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ یہ اقدام سرمایہ کاری کے فروغ، بین االقوامی شراکت داری میں بہتری اور پاکستان کی زراعت اور زرعی صنعتوں کی بے پناہ صالحیت کو اجاگر کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایف پی سی سی آئی اور کے مابین اس اہم اشتراک کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ایگری فوڈ سیکٹر میں مقامی و بین ICCD االقوامی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مؤثر روابط کو فروغ دینے کے لیے ُپرعزم ہیں۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ایونٹ تجارتی روابط کو مضبوط بنانے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور پاکستان کے زرعی شعبے کہ جو قومی معیشت کا ایک اہم ستون ہے کی صالحیت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔انہوں نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے کے ساتھ اپنے مضبوط ICCD ،FPCCI فیڈریشن کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ اشتراک کار کو جاری رکھے گی۔ اس موقع پر ملک بھر کے زرعی چیمبرز کے نمائندگان، مختلف شعبہ جات کے رہنما جن میں زرعی ادویات، کھاد (یوریا) بیج، متعلقہ صنعتیں اور تعلیمی ادارے شامل ہیں، بھرپور شرکت کریں گے۔ اس کے عالوہ اہم چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندگان کی شرکت بھی متوقع ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ بدلتی ہوئی عالمی و عالقائی صورتحال کے پیش نظر بین االقوامی مندوبین اور سفارتی برادری کے اراکین سمیت اعل ٰی سطح کی وسیع شرکت کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

