FORGOT YOUR DETAILS?

ایف پی سی سی آئی کا ڈی8- رکن ممالک کے مابین معاشی تعاون اور بینکاری روابط مضبوط بنانے پر زور عاطف اکرام شیخ،صدر ایف پی سی سی آئی

کراچی (14 جوالئی 2026ء): فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے ڈی8- آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن کے رکن ممالک کے درمیان معاشی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری اور ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی8- خطہ بے پناہ معاشی صالحیتوں کا حامل ہے اور رکن ممالک کے درمیان قریبی تعاون سے عالقائی خوشحالی، تجارت کے فروغ اور پائیدار اقتصادی ترقی میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے یہ بات ایف پی سی سی آئی کی نائب صدر قرۃ العین کی ڈی8- آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن کے سیکریٹری جنرل سفیر سہیل محمود سے استنبول میں واقع ڈی8- سیکریٹریٹ میں ہونے والی مالقات کو سراہتے ہوئے کہی۔مالقات کے دوران پاکستان کے ڈی8- رکن ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مؤثر بنانے، دوطرفہ اور کثیرالجہتی تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کے فروغ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بطور خاص ڈی8- ممالک کے درمیان بہتر بنانے پر زور دیا گیا؛ تاکہ مالی لین دین کو آسان بنایا جا سکے، (Connectivity Banking) بینکاری روابط تجارتی رکاوٹیں کم ہوں اور خطے میں کاروباری اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ ملے۔ایف پی سی سی آئی کی نائب صدرقرۃ العین نے اس موقع پر کہا کہ ایف پی سی سی آئی ڈی8- ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری کے فروغ کے لیے ُپرعزم ہے اور عالقائی تعاون کے ذریعے پاکستانی کاروباری برادری کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے ایف پی سی سی آئی، ڈی8- سیکریٹریٹ اور رکن ممالک کے قومی چیمبرز آف کامرس کے درمیان ادارہ جاتی روابط مزید مستحکم کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔سفیر سہیل محمود نے عالقائی معاشی تعاون کے فروغ میں ایف پی سی سی آئی کے فعال کردار کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ ڈی8- سیکریٹریٹ تنظیم کے مقاصد کے حصول اور رکن ممالک کے درمیان معاشی انضمام کو فروغ دینے کے لیے نجی شعبے کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا۔ایف پی سی سی آئی نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا ہے کہ وہ ڈی8- سیکریٹریٹ اور رکن ممالک کے چیمبرز کے ساتھ مسلسل روابط کے ذریعے معاشی سفارت کاری کو فروغ دینے اور تجارت و سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید وسعت دینے میں اپنا فعال کردار ادا کرتی رہے گی۔اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی کے طور پر ایف پی سی سی آئی 23 جوالئی 2026 کو فیڈریشن ہاؤس، کراچی میں اپنی نیشنل کمیٹی برائے ڈی8- سی سی آئی کا ایک انٹرایکٹو سیشن منعقد کرے گا۔ اس اجالس میں ڈی8- رکن ممالک کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کے سفارتکاروں، کاروباری برادری کے نمائندوں اور ایف پی سی سی آئی کی نیشنل کمیٹی برائے ڈی8- سی سی آئی کے اراکین کو مدعو کیا جائے گا؛ تاکہ تجارت، سرمایہ کاری، بینکاری روابط اور نجی شعبے کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

بریگیڈیئر افتخار اوپل، ایس آئی (ایم)، ریٹائرڈ۔

سیکریٹری جنرل ایف پی سی سی آئی

TOP