FORGOT YOUR DETAILS?

ایف پی سی سی آئی اور جاز ورلڈ کے مابین کاروباری برادری کی سہولت کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط پاکستان کے کاروباری اداروں کے لیے رعایت اور پرکشش بزنس سلوشنز

کراچی (11 اگست 2026ء): یڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرعاطف اکرام پر دستخط کیے ہیں۔ اس (MoU) ے ساتھ مفاہمتی یادداشت (JWPL) شیخ نے جاز ورلڈ پاکستان لمیٹڈ معاہدے کے تحت جاز ورلڈ، ایف پی سی سی آئی سے منسلک تجارتی تنظیموں اور ان کے انفرادی اراکین کو اپنی ڈیجیٹل اور انٹرپرائز سلوشنز پر 30 فیصد رعایت فراہم کرے گا۔اس اہم پیش رفت کا مقصد جدید ڈیجیٹل سہولیات کو کاروباری برادری کے لیے زیادہ قاب ِل رسائی بنانا اور کاروباری اداروں کو کم الگت میں ٹیکنالوجی اپنانے کی ترغیب دینا ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے ایف پی سی سی آئی اور جاز ورلڈ کے درمیان شراکت داری کو پاکستان کی متنوع کاروباری برادری کے لیے عملی ڈیجیٹل اور انٹرپرائز سلوشنز کی فراہمی کی جانب ایک مثبت اور بروقت قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس شراکت داری میں بالخصوص چھوٹے تاجروں اور خواتین کے زی ِر قیادت (SMEs) چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کاروباروں اداروں کو سہولت فراہم کرنے پر توجہ دی جائے گی۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ اس نوعیت کے اشتراکات نجی شعبے کی مسابقتی صالحیت، کاروباری دستاویزات و رجسٹریشن کے عمل اور مجموعی انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ایف پی سی سی آئی کے پالیسی ایڈوائزری بورڈکے چیئرمین میاں زاہد حسین، جنہوں نے ایف پی سی سی آئی کی جانب سے جاز ورلڈ پاکستان کے ساتھ معاہدے کی شرائط و ضوابط طے کرنے میں اہم کردار ادا کیا، نے کہا کہ پاکستان اس وقت ایسے مرحلے سے گزر رہا ہے کہ جہاں ڈیجیٹل تبدیلی اب کوئی انتخاب نہیں بلکہ معاشی روزگار، کاروباری سرگرمیوں اور انٹرپرینیورشپ کا ایک اہم (SMEs) ضرورت بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ستون ہیں، تاہم بہت سے کاروباری ادارے اب بھی سستی کنیکٹیویٹی، ڈیجیٹل ٹولز اور جدید انٹرپرائز سروسز تک رسائی میں مشکالت کا سامنا کر رہے ہیں۔میاں زاہد حسین نے جاز ورلڈ پاکستان کی جانب سے ایف پی سی سی آئی کے وسیع نیٹ ورک کے لیے انٹرپرائز سلوشنز فراہم کرنے کے اقدام کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ ایف پی سی سی آئی کے ملک بھر میں 307 تجارتی تنظیموں پر مشتمل وسیع نیٹ ورک کے ذریعے 10 الکھ سے زائد کاروباری اداروں کی نمائندگی کی جاتی ہے۔جاز ورلڈ پاکستان لمیٹڈ کے صدر انٹرپرائز سلوشنز، شہزاد رشید کا ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ان کے ہمراہ نوفل ضمیر شیخ، ہیڈ ہیڈ ساؤتھ بھی موجود تھے۔شہزاد رشید نے ایف SME انٹرپرائز سلوشنز اور عاصم ارشاد، ریجنل SME آف پی سی سی آئی کے تعاون کو سراہتے ہوئے مفاہمتی یادداشت کو انتہائی حوصلہ افزا اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ پیش رفت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جاز ورلڈ پاکستان ملک کی کاروباری برادری، بالخصوص کے ساتھ قریبی تعاون کے لیے پرجوش ہے؛ تاکہ انہیں قاب ِل اعتماد، محفوظ اور کم الگت والے SMEs ڈیجیٹل و انٹرپرائز سلوشنز فراہم کیے جا سکیں، جو کہ ملکی اور بین االقوامی منڈیوں میں ان کی پیداواری صالحیت اور مسابقتی قوت کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گے۔عاطف اکرام شیخ، میاں زاہد حسین اور شہزاد رشید نے کہا کہ دونوں اداروں کے درمیان یہ شراکت داری وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے پاکستان کو ڈیجیٹل اور پیپر لیس معیشت میں تبدیل کرنے کے وژن سے ہم آہنگ ہے، جہاں دستاویزات، کاروباری امور اور خدمات کی فراہمی بتدریج زیادہ محفوظ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے انجام دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کی جانب سے نجی شعبے کی وسیع نمائندگی اور جاز ورلڈ کی ٹیکنالوجی و کنیکٹیویٹی سلوشنز کو یکجا کرکے یہ شراکت داری کاروباری سرگرمیوں میں فارمالئزیشن، شفافیت اور کارکردگی کو فروغ دینے میں مدد دے گی، جس کے نتیجے میں پیداواری صالحیت میں اضافہ، بہتر ڈاکیومینٹیشن اور ایک جدید قومی معیشت کے قیام میں معاونت حاصل ہوگی

بریگیڈیئر افتخار اوپل، ایس آئی (ایم)، ریٹائرڈ۔

سیکریٹری جنرل ایف پی سی سی آئی

TOP