FORGOT YOUR DETAILS?

آٹو پالیسی 2026 میں صنعتی ترقی اور برآمدات کے فروغ کے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں عاطف اکرام شیخ،صدر ایف پی سی سی آئی

کراچی (11 ستمبر 2026ء): ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے حال ہی میں منظور کی گئی آٹو پالیسی 2026 کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے اس پالیسی کو ایک اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان میں صنعتی جدت کو فروغ دینے، مقامی مینوفیکچرنگ کو مضبوط بنانے اور عالمی آٹو موٹیو ویلیو چین میں پاکستان کی موجودگی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے حکومت کے اس اسٹرٹیجک وژن کو سراہا جس کے تحت مقامی آٹو پارٹس کی صنعت کو عالمی منڈیوں سے منسلک کرنے پر توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم پانچ بڑی اینکر آٹو پارٹس مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کرنے کا اقدام ایک مضبوط صنعتی ایکو سسٹم آئے گی اور جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی میں (FDI)تشکیل دے گا، جس سے اہم غیر ملکی براِہ راست سرمایہ کاری مدد ملے گی۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ آٹو موٹیو شعبے میں خصوصی طور پرچھوٹے کے کلسٹرز کا قیام ایک دوراندیش اقدام ہے، جو مقامی وینڈرز (SMEs)اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو جدید بنانے کے ساتھ ساتھ ہزاروں تکنیکی روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔انہوں نے برآمدات پر مبنی پیداوار کی حوصلہ افزائی کے لیے اٹھائے گئے فیصلہ کن اقدامات کو بھی سراہا۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے آٹو پالیسی 2026 میں خاص طور پر اس اقدام کو اہم قرار دیا جس کے تحت برآمدی مقاصد کے لیے درآمد کیے جانے والے آالت اور آٹو پارٹس پر ڈیوٹیز ختم کی جائیں گی۔ ان کے مطابق اس اقدام سے پیداواری الگت میں نمایاں کمی آئے گی، جس کے نتیجے میں پاکستانی آٹو موٹیو مصنوعات عالمی سطح پر زیادہ مسابقتی بن سکیں گی۔انہوں نے آٹو پارٹس قاب تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ برآمدات میں پائیدار اضافے اور نئی ِل ایکسپورٹ کونسل کے قیام کی تجویز کو بھی ادارہ جاتی معاونت نہایت ضروری ہے۔صدر ایف پی سی dedicated بین االقوامی منڈیوں کی تالش کے لیے ایک (EDB)سی آئی عاطف اکرام شیخ نے آٹو پالیسی 2026 میں الزمی مقامی ویلیو ایڈیشن اور انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ سے متعلق منظوری کے طریقہ کار کو ڈیجیٹل بنانے پر بھی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ بیوروکریٹک رکاوٹوں کا خاتمہ اور کنٹریکٹ مینوفیکچرنگ کی اجازت کاروباری کارکردگی بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی نمایاں اضافہ کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ گرین ٹیکنالوجی کی جانب منتقلی موجودہ وقت کے عین مطابق اور انتہائی قاب ِل تحسین اقدام ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے کے لیے متعارف کرائی گئی جامع مراعات کو خصوصی (EVs)اور الیکٹرک وہیکلز (NEVs)نیو انرجی وہیکلز کیپیٹل ،(FED)طور پر سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس کو کم کرکے 1 فیصد کرنا، جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور ودہولڈنگ ٹیکس کو مکمل طور پر ختم کرنا صاف ستھری اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے (CVT)ویلیو ٹیکس فروغ میں تیزی الئے گا۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے قاب ِل فنانسنگ کی حد بڑھا کر ایک کروڑ روپے کرنے سے جدید اور ماحول دوست گاڑیاں عام عوام کے لیے مزید رسائی ہو جائیں گی۔ عاطف اکرام شیخ نے آٹو پالیسی 2026 پر کامیاب عمل درآمد کے لیے حکومت کو کاروباری برادری کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایف پی سی سی آئی مقامی مینوفیکچررز، عالمی سرمایہ کاروں اور ریاستی ریگولیٹرز کے درمیان مؤثر اور ہموار رابطہ کاری میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے؛ تاکہ یہ پالیسی معاشی بحالی، ماحولیاتی تحفظ اور طویل مدتی صنعتی خوشحالی کے اپنے بنیادی اہداف حاصل کر سکے۔

بریگیڈیئر افتخار اوپل، ایس آئی (ایم)، ریٹائرڈ۔

سیکریٹری جنرل ایف پی سی سی آئی

TOP