FORGOT YOUR DETAILS?

یف پی سی سی آئی کوئٹہ چیمبر کی غیر معمولی فلڈ ریلیف مہم کو سراہتاہے:عرفان اقبال شیخ، صدر ایف پی سی سی آئی

پریس ریلیز

وفاق ایوانہائے تجارت وصنعت پاکستان

یف پی سی سی آئی کوئٹہ چیمبر کی غیر معمولی فلڈ ریلیف مہم کو سراہتاہے:عرفان اقبال شیخ، صدر ایف پی سی سی آئی

کراچی )20 ستمبر 2022 )صدرایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی فلڈ ریلیف مہم کو سراہا ہے؛ جس کا مقصد بلوچستان میں تاریخ کے سب سے بڑے سیالب کے متاثرین کو ہنگامی بنیادوں پر امداد فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بطور صدر ایف پی سی سی آئی میں پاکستان کی تمام کاروباری، صنعتی اورتاجر برادری کی جانب سے کوئٹہ چیمبر کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے زیادہ سے زیادہ متاثرہ خاندانوں تک پہنچنے کے لیے 7/24 انتھک محنت کی۔ انہوں نے کوئٹہ چیمبر کے صدر فدا حسین دشتی کی جانب سے امدادی کارروائیوں کا بھر پور پالننگ سے آغاز کرنے پر مثالی قائدانہ کردار کو بھی شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے امدادی مہم کی رہنما ئی کرنے پر کو ئٹہ کی ممتاز کا روباری شخصیات کا شکریہ ادا کیا؛ جن میں سر فہرست غالم فاروق،حاجی جمعہ خان اور ولی خان سمیت شہر بھر کی تا جر برادری بھی شامل حال رہی۔ سابق صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار نے بتایا کہ کوئٹہ چیمبر سیالب متاثرین کو متعدد ضروری سامان فراہم کر رہا ہے؛ جس میں واٹر پروف خیمے؛ بستر کی چادریں؛ پینے کا صاف پانی؛ خشک کھانے کی اشیاء، جیسا کہ بھنے ہوئے کالے چنے، کھجوریں اور بسکٹ؛ پیکیجڈ دودھ وجوس؛ مختلف عمر کے بچوں کے لیے فارموال دودھ کا پاؤڈر؛ سلے ہوئے یا پہننے کے لیے تیار کپڑے؛ پالسٹک کے جوتے؛ سینیٹری پیڈ؛ محلوں میں سیالب کی وجہ سے گھروں میں پھنسے ہوئے لوگوں کے لیے راشن، جیسا کہ چاول، آٹا اور دالیں؛ بوڑھوں، بیماروں، ماؤں اور بچوں کے لیے ادویات اور مویشیوں کے لیے خشک چارہ بھی ہے۔ سابق صدر ایف پی سی سی آئی سینیٹر حاجی غالم علی نے وضاحت کی کہ تاجر برادری امدادی سرگرمیوں کو ہم آہنگ کرنے کے لیے حکومت اور مسلح افواج کے ساتھ تعاون کر رہی ہے؛تا کہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ متاثرین تک پہنچا جا سکے۔ انہوں نے بحران کے اس دور میں ایس ایم ایز کو تحفظ فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا؛ کیونکہ وہی معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے اصل انجن ہیں۔ سابق صدر ایف پی سی سی آئی میاں ناصر حیات مگوں نے کہا کہ ہم سب کو کوئٹہ چیمبر پر فخر ہے؛کیونکہ انہو ں نے عین بحران کے وقت ضروری سامان اور نقد رقم کی فراہمی کے ذریعے بہت سی زندگیاں بچائی ہیں۔ کوئٹہ چیمبر ان سرفہرست اداروں میں سے ایک بن گیا ہے جو کوئٹہ میں بالخصوص اور بلوچستان بھر میں بالعموم سیالب متا ثرین کے لیے آگے آئے ہیں۔ سنیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی سلیمان چاولہ نے فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے کوئٹہ چیمبر کو ان کی موثر اور خاطر خواہ کوششوں اورجدوجہدمیں سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دالیا ہے اور کہا کہ ہم سب کو زیادہ سے زیادہ زندگیوں اور خاندانوں کو بچانے اور ان کی بحالی کے لیے اکٹھے کام کرنا چاہیے۔ صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے معیشت کو مزید نقصان سے بچانے حکومت کو چاہیے کہ بیرونی قرضوں کی تنظیم نو کے لیے آئی ایم ایف، ورلڈ (i: (کے لیے پانچ نکاتی ایجنڈا تجویز کیا ہے بینک،ایشین ڈویلپمنٹ بینک،اسالمک ڈویلپمنٹ بینک، پیرس کلب اور دوست ممالک کے ساتھ گفت و شنید کا آغاز کرنا چاہیے؛تا کہ ہر ضلع، تحصیل اور گاؤں (ii (سیالب سے نجات اور تعمیر نو کی سرگرمیوں کے لیے بجٹ میں بھاری رقم مختص کی جا سکے کی سطح پر فوری طور پر نقصان کا تفصیلی تخمینہ لگانے کے لیے سروے شروع ہونا چاہیے اور کثیرالجہتی اور دو طرفہ ڈونر کانفرنسیں منعقد کی جانی چاہیں اور بین االقوامی برادری سے خاطر خواہ عطیات حاصل کرنے کے لیے پیشہ ورانہ اور شفاف سیالب سے متاثر ہونے والے کاروباری اداروں کے بجلی کے بل 3 ماہ کے لیے (iii (طریقے سے پریزنیٹیشنز دی جانی چاہیں بارش کے پانی کی قدرتی (iv (معاف کیے جائیں؛تاکہ وہ اپنا کام جاری رکھ سکیں اور روزگار کے مواقع پیدا کرتے رہیں (v (گزرگاہوں اور نہروں کو اگلے سال کے مون سون کے موسم سے پہلے ان کے قدرتی بحاؤ کے مطابق بحال کیا جائے کی بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جائے اور عبوری مدت کے (IDPs (اندرونی طور پر بے گھر ہونے والے افراد دوران خوراک اور طبی سہولیات کی باقاعدہ فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے۔

بریگیڈیئر افتخار اوپل، ایس آئی )ایم(، ریٹائرڈ

سیکرٹری جنرل

TOP