FORGOT YOUR DETAILS?

تعاون کا آغاز:عرفان اقبال شیخ، صدر ایف پی سی سی آئی B2B پاکستان اورا سکاٹ لینڈ کے درمیان بڑے پیمانے پر

کراچی (28 ستمبر 2022 : )صدرایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ کمشنر کراچی کو چاہیے کہ وہ اپنے اختیارات کا نتیجہ خیز استعمال کرتے ہوئے شہر کی تجارتی و اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنے زیر نگرانی متعدد محکموں کو شہر کی تجارتی و اقتصادی ترقی میں معاون و مدد گار کا کردار ادا کرنے کے لیے راغب کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ خستہ حال انفراسٹرکچر؛ پانی اور سیوریج کا خراب نظام؛سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا نا اہل نظام اور ناکافی شہری سہولیات اور امن و امان کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال نے کراچی کی کاروباری، صنعتی اور تاجر برادری کی حوصلہ شکنی کی ہے اور انہیں مایوسی کا شکار کیا ہے۔ عرفان اقبال شیخ نے بطور صدر ایف پی سی سی آئی مطالبہ کیا ہے کہ کلفٹن میں جس سڑک پر فیڈریشن ہاؤس واقع ہے اس سڑک کو معروف کاروباری رہنما مرحوم طارق سعید کے نام سے منسوب کیا جائے؛ تاکہ ان کی زندگی بھر کی بے لوث خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔انکا انتقال گزشتہ سال ہوا تھا اور وہ تاجر سیاست اوروہ پالیسی ایڈوکیسی کے معمار جانے جاتے تھے؛ نہ صرف پاکستان میں، بلکہ بہت سے دوسرے عالقائی اور بین االقوامی فورمز پر بھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے ہیروز کو ایک مہذب معاشرے کی طرح تسلیم کرنا چاہیے۔ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر شبیر حسن نے اپنے گہرے خدشات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ کل ریونیو کا 60 فیصد سے زائد حصہ دینے کے باوجود کراچی جیسا میٹروپولیٹن سٹی اب بھی ایک معقول پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم سے محروم ہے اور سڑکیں دائمی طور پر خراب و خستہ رہتی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کمشنرکراچی تمام ترقیاتی کاموں کا چارج سنبھالیں تاکہ جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ شبیر حسن نے کمشنر کراچی کے آفس اور ایف پی سی سی آئی کے مابین بہتر ہم آہنگی کے لیے ایک باضابطہ رابطہ کمیٹی بنانے پر زور دیا۔ اعل ٰی ادارہ ہونے کے ناطے ایف پی سی سی آئی پوری تا جر برادری کے خدشات، مسائل، شکایات اور تجاویز کو اجتماعی، غیر جانبدارانہ، میرٹ کی بنیاد پر اور ہم آہنگی کے ساتھ پیش کرنے کے لیے ایک منفرد پوزیشن میں ہے۔انجینئر ایم اے جبار نے وضاحت کی کہ کسی بھی تجارتی، صنعتی، مالیاتی اور سپالئی چین ہب کی حیثیت رکھنے والے شہر کی انتظامیہ کو پروفیشنل افراد کے ذریعے چالیا جانا چاہیے نہ کہ سیاست دانوں کے ذریعے۔ ایک تاریخی تناظر میں، انہوں نے بتایا کہ، ایک بار ایک ڈی آئی جی نے تمام وی آئی پی سیکورٹی کو واپس لینے اور کمشنر کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا؛ تاکہ وہ عوام الناس اور کاروباری اداروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ان کا استعمال کر سکے۔سابق نائب صدر خرم طارق سعیدنے حالیہ سیالب کے دوران کمشنر کراچی کی کوششوں کو سراہا۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے انہیں ایک کامیاب تیسری کمشنر کراچی میراتھن کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ایسی سرگرمیاں صحت مندانہ طرز زندگی کے لیے ضروری ہیں۔ انہوں نے پالسٹک کی آلودگی کے مسئلے پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ ہماری آنے والی نسلیں پالسٹک کے تھیلوں کے مسلسل استعمال کی قیمت ادا کریں گی؛ کیونکہ ان کو گلنے میں 300 سال سے بھی زیادہ لگتے ہیں۔کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا کہ وہ کاروباری برادری کے ساتھ ایک موثر رابطہ کاری کے طریقہ کار کی اہمیت کو سمجھتے ہیں؛ کیونکہ وہ روزگار اور محصوالت کے ذریعے شہر کے مالی استحکام اور معاشی ترقی کے حقیقی کردار ہیں۔ انہوں نے ایف پی سی سی آئی کے ساتھ رابطہ کمیٹی بنانے کی تجویز سے بھی اتفاق کیا اور اعالن کیا کہ اسے جلد از جلد تشکیل دے دیا جائے گا۔کمشنر کراچی نے بتایا کہ آنے والے 12سے18 ماہ میں شہر میں چار ریپڈ بس ٹرانسپورٹ سسٹم کام کرنا شروع کر دیں گے اور سینکڑوں نئی اورجدید بسیں فلیٹ میں شامل کر دی جائیں گی اور اس کے بعد کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی حالت بہت بہتر ہو جائے گی۔کمشنر کراچی نے نشاندہی کی کہ دن رات کام کرنے کے باوجود شہر کو اس سال مون سون کی بارشوں کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا؛ کیونکہ، شہر کو اس سال تین بڑے اور لگاتار مون سون سپلز کا سامنا کرنا پڑا؛تاہم انہوں نے وعدہ کیا کہ شہر میں بالعموم اور صنعتی عالقوں میں بالخصوص بقیہ سڑکوں کا پیچ ورک جلد مکمل کر لیا جائے گا

بریگیڈیئر افتخار اوپل، ایس آئی )ایم(، ریٹائرڈ

سیکرٹری جنرل

 

TOP