FORGOT YOUR DETAILS?

ایف پی سی سی آئی کی خیبر پختونخواہ کے نئے گورنر حاجی غالم علی سے چارٹر آف اکانومی کے خواب کو حقیقت کا روپ دینے کی درخواست کرتے ہیں

کراچی )24 نومبر 2022 : )صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے گہرے تشکر کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے لیے یہ ایک بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ اس کے ایک مایہ ناز سابق صدر کو خیبر پختونخوا کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے یاد دالیا کہ گورنر حاجی غالم علی نے ایف پی سی سی آئی کے صدر کی حیثیت سے اپنے دور کو پاکستان کی پوری کاروباری، صنعتی اور تاجر برادری کی اجتماعی بھالئی کے لیے بے لوث طریقے سے استعمال کیا۔ عرفان اقبال شیخ نے ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر اور اب کے پی کے کے گورنر سے درخواست کی ہے کہ وہ چارٹر آف اکانومی کے خواب کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں؛ کیونکہ پارٹی الئن سے ماورا ان کو تمام طبقات میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور مفاہمت و اتحاد کی قوت کے طور پر ان کا ایک طویل اور شاندار کیریئر رہا ہے۔ عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ گورنر حاجی غالم علی اپنے ہمہ جہتی، اعل ٰی کارکردگی کے حامل، عوامی خدمت پر مبنی، انتظامی طور پر شاندار اورکامیاب کاروباری کیریئر کی بنیاد پر گورنر کے پی کے کے عہدے کے لیے ایک فطری اور بہترین انتخاب تھے۔ وہ پورے ملک اور بالخصوص خیبرپختونخوا کے لیے ایک بہترین رہنما اور سرپرست ثابت ہوں گے۔ سابق صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار نے کہا کہ معیشت پاکستان کا سب سے اہم مسئلہ ہے اورگورنر حاجی غالم علی ملک کے مفاد میں پالیسی سازی پر اثر انداز ہونے کے لیے ایک اہم عہدے پر فائز ہو نے کی وجہ سے تمام معاشی سر گرمیوں کے لیے بھر پور کردار ادا کر سکیں گے۔ساتھ ہی ساتھ وہ صوبائی اور وفاقی حکومتوں اور کاروباری برادری کے درمیان ایک پل کا کرداربھی بخوبی اد ا کرسکیں گے؛ جس کے نتیجے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے؛ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا؛ ٹرانزٹ ٹریڈ کی سہولیات بہتر ہونگی؛ سرحدی تجارت پر زور دیا جا ئے گا؛ بارٹر ٹریڈ میں اضافہ ہوگا اور ریونیو جنریشن میں بھی بہتری ہو گی۔ سابق صدر ایف پی سی سی آئی میاں ناصر حیات مگوں نے کہا کہ گور نر حاجی غالم علی کے لیے بیک وقت سب سے بڑا چیلنج اور بہترین موقع ہے کہ معیشت، عوام اور ملک کے مفاد میں حکومتی پالیسی سازوں کے لیے درست سمت اور ترجیحات کا تعین کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

بریگیڈیئر افتخار اوپل، ایس آئی(ایم)، ریٹائرڈ

سیکرٹری جنرل

TOP