Press Release

ایف پی سی سی آئی کی طر ف سے لاہور میں دہشتگر دی اور کر ا چی پر یس کلب پر حملہ کی مذمت۔

ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کرا چی(28 مارچ 2016 ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالرؤف عالم ،سنیئر نا ئب صدر خا لد تواب ،سینئر بزنس لیڈران اور سا بق صدورایس ایم منیر، ملک افتخا ر اورایف پی سی سی آ ئی کے نا ئب صدورمیاں رحمان عزیز،ریاض خٹک،فیصل جمال دشتی،ذولفقار علی شیخ، ظفر بختاوری،ارشد فاروق، سیدمحمد عاصم، حنیف گوہر،جمعہ خان،ساجدہ ذولفقار نائب صدوراور ایف پی سی سی آئی کے تمام ممبران نے گز شتہ روز لاہور کے گلشن اقبال پارک میں خو د کش حملہ کی سخت مذمت کی جسکے نتیجہ بڑی تعداد میں معصوم لوگ جان بحق ہوئے جن میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ اور اسکے علاوہ 300سو سے زائد لوگ زخمی ہوئے۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کر ا چی پر یس کلب پر بھی حملہ کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ کر ا چی پر یس کلب پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں پاک آر می کے ساتھ دہشتگردی کو ختم کرنے کے عزم کیساتھ متحدہے انہوں نے زور دیا کہ حکومت لاء انفو رسمنٹ ایجنسیوں کو مستحکم کر ے اور تما م اہم عوامی مقا مات پر سخت سیکورٹی تعینات کی جائے۔انہوں نے دہشتگر دی کے اس واقع میں ہونے والے بھا ر ی جانی نقصان پر شدید افسوس اور مرنے والوں کے لواحقین سے ہمدری کا اظہار کیا اور اس حا دثہ میں زخمی ہونے والوں سے بھی ہمدردی کا اظہار کر تے ہو ئے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کی مدد کرے۔

مہر عالم خان
قائم مقام سیکریٹری جنرل( ایف پی سی سی آئی )