Press Release

یڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالرؤف عالم اور سینئر نائب صدر خالد تواب نے میڈیا پر چھپنے والی سینٹر سلیم مانڈوی

ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کرا چی (17مارچ 2016) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالرؤف عالم اور سینئر نائب صدر خالد تواب نے میڈیا پر چھپنے والی سینٹر سلیم مانڈوی والا کی TDAP کو بند کرنے سے متعلق خبروں کی سخت مذمت کی اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک لمبے عرصے کے TDAP ایک کرپشن فری اور کاروبار دوست ادارہ بن کر سامنے آیا ہے جو کہ انتہائی ایماندار اور بے لوث شخصیت کے مالک ہیں اور TDAP میں ان کی انقلابی اقدامات کو پورے پاکستان کی بزنس کمیونٹی سے سراہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم منیر کے دور میں ہی TDAP بزنس کمیونٹی کے لئے ایک فعال ادارہ بنا اور انہی کے دور میں TDAP نے مختلف ممالک میں عالمی سطح کی 120سے زائد تجارتی نمائشیں کی گئیں ۔100 سے زائد ممالک میں تجارتی وفود کو سپانسر کیا گیا ۔کراچی میں کامیاب ایکسپو پاکستان منعقد ہوا ۔ انڈیا اور سری لنکا میں عالی شان پاکستان جیسی بہترین نمائشیں منعقد کی گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرگرمیاں TDAP کے چیف ایس ایم منیر سیکرٹری TDAP رابعہ جویریہ اور سینئر افسران کی پیشہ وار نہ صلاحیت اور قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔ رؤف عالم نے مزید کہا کہ TDAP کی سربراہی ایک چیلنج تھی کیونکہ ایک عرصہ سے یہ ادارہ کرپشن کی آماجگاہ بناہوا تھا اور 13 بلین روپے کی کرپشن تھی جس میں بڑے بڑے لوگ ملوث تھے 100 زائد FIR کے تحت مقدمات جنکی تفتیش اب تک چل رہی ہے ۔ ایسے موقع پر ایس ایم منیر جیسے ایماندار اور محب وطن نے TDAP کی سربراہی کو بطور چیلنج قبول کیا ۔ حالانکہ وہ فود ایک معروف ترین بڑے بزنس مین ہیں اس کے علاو ہ وہ TDAP میں بغیر مالی فائدہ کے جس کے وہ حقدار بھی ہیں اپنے فرائض احسن طریقے سے ادا کر رہے ہیں ۔انہوں نے سینٹر مانڈوی والا سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ مسائل TDAP کے سابق سربراہان کے دور میں کیوں نہیں اٹھائے جبکہ وہ خود بھی اس دور حکومت میں منسٹر آف اسٹیٹ اور چیئرمین BOI تھے ۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر اور سینئر نائب صدر نے کہا کہ جہاں تک معاملہ ملکی ایکسپورٹ میں کمی آنے کا ہے تو اس کی اصل وجہ عالمی سطح پر کساد بازاری ہے جس سے پاکستان سمیت دنیا کے تمام ممالک کی تجارت متاثر ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ایس ایم منیر نے بحیثیت چیف ایگزیکٹو TDAP ملکی ایکسپورٹ کے فروغ کے لئے تمام ایکسپورٹر ز کی ملاقات وزیر اعظم سے خود کروائی اور ان کے ری فنڈز سمیت دیگر مسائل بھی حل کرائے ۔ وزیر اعظم پاکستان جناب محمد نواز شریف نے ایس ایم منیر کو TDAP میں ان کی بہترین خدمات ، تعریفی خط بھی بھیجا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ایس ایم منیر نے TDAP کو کرپشن سے پاک کیا اور ملکی ایکسپورٹ کے فروغ دینے والا حقیقی ادارہ بنایا

مہر عالم خان
قائم مقام سیکرٹری جنرل