Press Release

FPCCIاورECOچیبر آف کامرس کے صدر عبدلرؤف عالم نے انقرہ ترکی میں حالیہ دہشتگردی کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ضائع ہونے والی معصوم لوگوں کے جانی نق

ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کرا چی(۱۵ مارچ ۲۰۱۶)FPCCIاورECOچیبر آف کامرس کے صدر عبدلرؤف عالم نے انقرہ ترکی میں حالیہ دہشتگردی کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ضائع ہونے والی معصوم لوگوں کے جانی نقصان پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ترکی ECOبلاک کا بانی ممبر ملک ہے جو کہ اعتدال پسند مسلم ملک ہے، جہاں اِنتہاپسندی اور بنیاد پرستی نظر نہیں آتی لیکن حالیہ دہشتگردی کا مقصد ایک مسلم معیشت کو کمزور کرنا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ترکی ECOکے علاوہ D8بلاک کا بھی ایک سرگرم ممبر ملک ہے اور دونوں علاقائی ممبر ممالک کے درمیان معاشی تعاون اور ترقی کے لئے کوشاں ہے۔

عبدلرؤف عالم نے مزید کہا کہ اِس قسم کے دہشتگردی کے واقعات کا تعلق نظریاتی پابندیوں اور اختلافات سے قطعاََ نہیں بلکہ ترکی کی معیشت کو نقصان پہنچانا ہے جو کہ ECOممبر ممالک بشمول وسطی ایشیائی ریاستوں پاکستان ایران اور افغانستان کی معاشی ترقی میں مثبت کردار ادا کررہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے اِس واقع سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ترکش لوگوں کے عزائم سے انکار نہیں کرسکتے، اُنہوں نے کہا کہ وہ ترکی کی عوام کے ساتھ اِس غم کے موقع پر برابر کے شریک ہیں اور زخمی ہونے والوں کے جلد صیحتیابی ہونے کے لئے دعُاگو ہیں۔

رؤف عالم نے ترکی میں اپنے کاؤنٹر پارٹ TOBBسے بھی تعزیت کرتے ہوئے اظہارِیکجہتی کیا اور کہا کہ ترکی کے لوگوں کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اُنہوں نے اِس بم دھماکہ میں مرنے والوں کے لئے اور ان کے اہلِ خانہ کو اِس ناقابلِ تلافی تقصان کو برداشت کرنے کی ہمت کی دُعا کی۔

مہر عالم خان قائم مقام سیکریٹری جنرل( ایف پی سی سی آئی )