Press Release

بیلا روس کا اعلیٰ سطح کا وفدوزیر صنعت وتالی ووُق کی سر بر اہی میں کر ا چی پہنچ رہا ہے۔

ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کرا چی(۹مارچ ۲۰۱۶) بیلا روس کا اعلیٰ سطح کا وفدوزیر صنعت وتالی ووُق کی سر بر اہی میں کر ا چی پہنچ رہا ہے۔ جو ایف پی سی سی آئی کی پاکستان۔بیلاروس بزنس کو نسل کے دوسرے اجلاس میں 10مارچ2016میں شرکت کر ے گا۔یہ وفد دوطرفہ تجار تی اور اقتصادی تعلقات کے موضوع پہ میرٹ کر اچی میں تبا دلہ خیال کرے گا۔ دو نوں ممالک نے وزیراعظم نوازشریف کے دورے کے دوران منعقد پاکستان ۔بیلاروس بزنس کونسل کے پہلے اجلاس کے موقع پر مفا ہمت کی یاداشت (MOU)پہ اگست2015میں دستخط کئے تھے ۔کر ا چی میں ہونے والے دوسرے اجلاس کی نمائندگی ایف پی سی سی آئی کے صدر جنا ب عبدالرؤف عالم کریں گے اور سینئر نائب صدر جنا ب خالد تواب ایف پی سی سی آئی کے کر دار پر پریزیینٹشن دینگے۔

ہو نے والے اجلاس میں دونوں ممالک کے اعلی سطح کے حکام جن کا تعلق معروف صنعت اور کمپنیوں سے ہے اپنے مشا ہدے کی روشنی میں مختلف موضو عات پہ گفتگو کریں گے۔جنا ب ایس ایم منیر ،چیف ایگزیکٹو ،ٹی ڈیپ TDAPمہمان خصوصی کے طو ر پر اجلاس سے خطاب کریں گے۔مشترکہ بزنس کونسل کے ممبران مختلف سیکٹرز،بالخصوص ٹریکٹرز، زرعی مشینری،ٹیکسٹا ئل،ریڈی میڈگارمنٹس،زیورات،صحت کی مصنوعات ،طبی آلات،کھاد،تیل اور گیس کی باہمی تجارت پہ غور کریں گے۔


مہر عالم خان
قائم مقام سیکریٹری جنرل( ایف پی سی سی آئی )