Press Release

ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ،جنا ب خالد تواب نے سارک ممالک کیساتھ تجا ر ت کو فر و غ دینے پہ زور دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان سارک ممالک کے س

ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کرا چی(۲ مارچ ۲۰۱۶)ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ،جنا ب خالد تواب نے سارک ممالک کیساتھ تجا ر ت کو فر و غ دینے پہ زور دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان سارک ممالک کے ساتھ صرف 5فیصد تجا ر تی حصہ رکھ رہا ہے جس کو بڑھانے کی شدید ضرورت ہے اس بات کا اظہار انہوں نے سارسو(SARSO) ساؤ تھ ایشیاء ریجنل اسٹینڈرڈز آرگنا ئزیشن کے ڈائریکٹر جنرل
سید ہما یو ں کبیر کے ساتھ ملا قا ت کے دوران کیا،انہوں نے سا رک ممالک میں خا ص طور پر بھارت کے ساتھ سیمنٹ کی مصنوعات کی معیار اور اسٹینڈرڈ کی طرف بھی توجہ دلائی۔

انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کی طر ف سے جنو بی ایشیائی علا قائی معیار تنظیم (SARSO)کے مقا صدکی تکمیل میں تعاون کرنے کی یقین دہانی کر ا ئی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود تما م صنعتی معیارکی مشترکہ بین الاقوامی سطح پر ایک منظم اسٹینڈرڈ کی تشکیل ہونی چا ئے تاکہ بین الاقوامی طور پر پاکستانی مصنوعات کی پذیرائی ہو سکے۔ اجلاس میں گلزار فیروز،چےئرمین ،ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی
بر ائے محو لیات،ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر وسیم وہرہ،PSQCAکے ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر جنا ب ایم اے جبار اور خواجہ غلام محی الدین بھی شر یک تھے۔

SARSOکے ڈی جی جنا ب ہما یو ں کبیر نے کہاکہ ان کا مقصد بین علاقائی تجا رت میں معیار کو تر جیح دینا اور عالمی مارکیٹ تک رسائی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہSARSOکا مقصد سارک ممالک کے درمیان ہم آہنگی کو فر و غ دینا اور علاقائی تجا ر ت کو آسان بناناہے۔انہوں نے زوردیا کہ جنو بی ایشیا ئی ممالک کے درمیان تجا ر تی رکاوٹوں کو جلد سے جلد دور کرنا ان کی اولین تر جیح ہے اور مصنوعات کے معیار کو بین الاقوامی سطح پرمنوانا ہے ۔
مہر عالم خان
قائم مقام سیکریٹری جنرل( ایف پی سی سی آئی )