Press Release

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالرؤ ف عا لم نے پیٹرول کی قیمت میں8.48روپے فی لیٹر کمی کے فیصلہ پر حکومت کو سہراتے

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالرؤ ف عا لم نے پیٹرول کی قیمت میں8.48روپے فی لیٹر کمی کے فیصلہ پر حکومت کو سہراتے ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کرا چی(۲ مارچ ۲۰۱۶) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالرؤ ف عا لم نے پیٹرول کی قیمت میں8.48روپے فی لیٹر کمی کے فیصلہ پر حکومت کو سہراتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سرکاری ریگو لیٹڈ پٹرول پر ا ئس میں کمی کیلئے ایف پی سی سی آئی بھی زور دے رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلہ سے پو ر ے ملک میں کا ر وبا ری سر گر میوں میں نما یا ں بہتری آئے گی اور اس اقدام سے آئل پر ائس کے معا ملے میں علاقا ئی ممالک میں پاکستان کی پو زیشن بھی بہتر ہو ئی ہے۔

عبدالرو ف عالم نے کہا کہ پاکستان میں بزنس ریٹنگ کی بہتری کیلئے دیگر کئی اقدامات اٹھانیکی بھی ضرورت ہے جن میں منا سب شرح ٹیکس اور علاقائی ممالک سے مطابقت رکھتے ہوئے وقت کے ساتھ ساتھ انر جی کی قیمتو ں میں تبدیلی اور بزنس سیکٹر کو مو ثر سبسڈی کے علا وہ سب سے اہم سیلز ٹیکس ری فنڈزایسے اقدامات ہیں کہ جو ہمارے معیشت کی تیز تر نمو کیلئے ضروری ہیں۔

عبدالرؤ ف عالم نے بجلی کے نر خ میں4.11روپے فی یو نٹ کمی کے حکومتی فیصلہ کی طر ف بھی تو جہ دلاتے ہو ئے کہا کہ بجلی کے نر خ میں کمی کے یہ احکامات بجلی کے تمام پبلک سیکٹر کے الیکٹر ک ڈسٹر بیو شن کمپنیوں کیلئے ہیں۔لیکن اس با ت پر شدید تشویش کا اظہار کیایہ احکامات
کے ۔الیکٹرک پر لاگو نہیں ہو تے اور نہ ہی300یونٹس سے کم خرچ کر نے والے گھریلوں صارفین پر انہوں نے مزید کہا کہ کے۔ الیکٹرک پاکستان کی ایک بڑی الیکٹرک ڈسٹری بیو شن کمپنی ہے جو کہ کرا چی کے مختلف صنعتی علاقو ں سا ئٹ انڈسٹریل ایریا۔کو رنگی لانڈھی اور نارتھ
کر ا چی انڈسٹریل ایریا اور شہر کے قریب وجوار کے صنعتی علا قو ں مثلانو ری آبا د کو بجلی کی فر اہمی کر تا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کر ا چی صنعت و
تجا ر ت کا مر کز ہے اور یہاں بجلی نر خو ں میں حالیہ کمی کے ثمرات سے وہ صنعتی اور تجا ر تی یونٹس محروم ہو نگی جنھیں بجلی کی سپلائی کے۔الیکٹرک
کر تا ہے ۔
عبدالرؤ ف عالم نے کہا کہ پاکستان کی کارو با ری صلاحیت اور آسان کا رو با ری عمل کے شماریات میں بہتری کی وجہ معا شی منصو بہ بندی ،سماجی اور سیا سی حالات میں بہتری اور بزنس سیکٹر کیلئے موافق حالات ،مانیٹری پالیسی اور پبلک سیکٹر اداروں کی طر ف سے بزنس سیکٹر کو سہولیات ہیں۔
مہر عالم خان
قائم مقام سیکریٹری جنرل( ایف پی سی سی آئی )