Press Release

سینئر نائب صدر ،ایف پی سی سی آئی ،جنا ب خالد تواب نے اٹلی کے کونسل جنرل گیا نلو کا روبا گو ٹی سے فیڈریشن ہاؤس میں ملا قا ت کی ، ملاقا ت کے دور

سینئر نائب صدر ،ایف پی سی سی آئی ،جنا ب خالد تواب نے اٹلی کے کونسل جنرل گیا نلو کا روبا گو ٹی سے فیڈریشن ہاؤس میں ملا قا ت کی ، ملاقا ت کے دورایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کرا چی(۱ مارچ ۲۰۱۶) سینئر نائب صدر ،ایف پی سی سی آئی ،جنا ب خالد تواب نے اٹلی کے کونسل جنرل گیا نلو کا روبا گو ٹی سے فیڈریشن ہاؤس میں ملا قا ت کی ، ملاقا ت کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجو د تجا ر تی بحران کے حل کیلئے را ئیں ہموار کر نی ہو نگی جس میں اٹلی جیسے مستحکم ممالک کے سا تھ دوطر فہ تجا رت کو فر و غ دینا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ رہے ہیں اور اٹلی پاکستان میں مشترکہ منصو بو ں کے ذریعے دوطرفہ تجا رتی تعلقات میں بہتری لاسکتا ہے۔میٹنگ میں ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدور ذولفقار علی شیخ ،حنیف گوہراور اُن کے ہمراہ عباس علی مرزا، عیراج اقبال اور مریم چودھری بھی شامل تھے۔

خالد تواب نے کہا کہ ماضی میں بھی اٹلی کے ساتھ پاکستان کے روابط کافی مستحکم رہے ہیں اور اقتصادی تعلقات کامیابی کی سمت بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ 2015میں پاکستان نے 733ملین امریکی ڈالر کی مالیت کی برآمدات کیں جبکہ اٹلی سے درآمداد کی مالیت 347ملین امریکی ڈالر رہی ۔جس کہ تحت کل تجا رتی حجم دونوں ممالک کے درمیان ایک ارب امریکی ڈالر کا رہا۔

اطا لوی کونسل جنرل گیا نلو کا روباگوٹی نے بھی پاکستان کے ساتھ تجا ر ت کے فروغ پہ زوردیتے ہوئے کہاکہ دو نو ں ممالک اجتما عی اقدامات کی طرف راغب ہو ں اور تجا ر ت میں شراکت داری کے دا ئرے کو بڑھائیں ۔انہوں نے بتایاکہ بہت جلد پاکستان میں اٹلی کا روڈ شو منعقد کیا جا رہا ہے جس کو اسلام آباد میں اٹلی کا سفارتخا نہ اور کرا چی میں اطالوی کونسل مشترکہ طو ر پر اٹیلین ٹریڈ کمیشن( ITC)کے تعاون سے کر رہا ہے، جس سے نئے تجا رتی مواقع سامنے آئیں گے۔اطالوی کونسل جنرل نے دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور اقتصادی ہم آہنگی بڑھانے اور دو طر فہ تجا ر تی آگا ہی پہ کام کرنے کی طر ف توجہ دلائی۔

مہر عالم خان
قائم مقام سیکریٹری جنرل( ایف پی سی سی آئی )