Press Release

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زبیر طفیل نے 13 تا 14 اگست ، دوحہ قطر جانے والے اعلی سطحی کاروباری وفد کی قیادت کی ۔

کرا چی( 15-08-2017) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زبیر طفیل نے 13 تا 14 اگست ، دوحہ قطر جانے والے اعلی سطحی کاروباری وفد کی قیادت کی ۔ان کے ہمراہ جاوید اکھائی ، گیٹس فارمہ کے عاصم مصطفی ، بحریہ فاؤنڈیشن کے چیئرمین وائس ایڈرمرل (ر) اظہر شمیم انور، بگ برڈ گروپ کے ڈاکٹر مصطفی کمال اور رجبی انڈسٹریز کے جناب کوھچرا بھی شامل تھے ۔وفد کا مقصد دو طرفہ تجارتی تعلقات انوسٹمنٹ ، باہمی امور پر تبادلہ خیال کرنا تھا ۔وفد نے اس دورے کے دوران قطر کی اعلی کاروباری شخصیات پاک قطر بزنس کونسل اور قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی کے وفو د سے اہم ملاقاتیں کیں ۔قطر چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری کے چیئرمین جناب محمد بن توار ال کواری نے پاک قطر بزنس کونسل کی اجلاس صدارت کی اس کے علاوہ پاکستانی وفد نے قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقوں کو اجاگر کیا۔قطری بزنس کمیونٹی نے پاکستان میں اسٹیل مینوفیچکرنگ ، انفراسٹکچر اور آئل ریفانیز کے شعباجات میں گہری دلچسپی کا اظہا ر کیا ۔ قطری اتھارٹیز نے پاکستانی کاروباری حضرات کو قطر میں انڈسٹری لگانے کی دعوت دی جو کہ قطری حکومت آزادنہ اقتصادی پالیسی کا مظہر ہے۔ وفد نے 14 اگست کو پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی جس میں پاکستانی سفارت کار جناب شہزاد احمد ، کمرشل کونسلر سلمان علی اور قطر میں مقیم سینکڑوں پاکستانیوں نے شرکت کی ۔


ڈاکٹر اقبال تھیم
قائم مقام سیکرٹری جنرل