Press Release

دو طر فہ تجا ر ت اور سر ما یہ کا ری پاک جا پان تعلقات کو فر و غ دے گی، پاکستان ہنرمند افراد کی قوت رکھتا ہے ، 2020جاپان میں منعقدہونے والے اولمپ

دو طر فہ تجا ر ت اور سر ما یہ کا ری پاک جا پان تعلقات کو فر و غ دے گی، پاکستان ہنرمند افراد کی قوت رکھتا ہے ، 2020جاپان میں منعقدہونے والے اولمپایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کرا چی(۲۴ فروری ۲۰۱۶) ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر،جنا ب خالد تواب نے پاک جاپان تعلقات کو فروغ دیتے ہوئے کہا کہ دو طر فہ تجا ر ت اور سر مایہ کا ری دو نو ں ممالک کے تا جرو ں اور کاروباری افراد کیلئے مواقع جنم دے گی۔ان خیا لات کا اظہار خالد تواب نے جاپانی قو نصلر بر ائے اقتصادی اور تر قیاتی ڈویژن تا کا شی ہراڈاسے فیڈریشن ہا ؤ س میں ملا قا ت کے دوران کیا۔میٹنگ میں ایف پی سی سی آئی کے نائب صدورزولفقار علی شیخ اورفیصل جمال دستی اُن کے ہمراہ حاجی غلام قادر سولنگی(پیٹرن چیف، دادو چیمبر آف کامرس)، حافظ بلال، انور عزیز جکارتہ والا، صاحبزادی ماحِِ خان، فوذیہ طارق، خالد امین(چانسلر، اِنڈس یونیورسٹی) اور فریدہ قریشی (صدر، ویمین چمبر آف کامرس، کراچی ساؤتھ) شامل تھے۔

خالد تواب نے مزید کہا کہ دو نو ں ممالک کے درمیان دو بیلن امریکی ڈالر کی تجا ر ت ہے جو کہ خا طر خواہ نہیں ہے جس میں پاکستانی بر آمدات صرف193ملین امریکی ڈالر اور جاپانی درآمداد1.7بیلن امریکی ڈالر ہے۔ خالد تواب نے پاکستان میں سرمایہ کا ری کی طر ف تو جہ دلاتے ہو ئے کہا کہ جاپان پاکستان کی کئی با صلاحیت شعبوں میں سر مایہ کا ری کرسکتا ہے جس میں کو ئلے سے بجلی کی پیداوار ،ہائیڈل پاور جنریشن،تیل اور گیس کے شعبے اور ریفا ئنریز کا قیام شامل ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جاپان پاکستان میں ٹیکنولوجی کو منتقل کے جس سے پاکستان کی معیشت بہتر ہوسکے۔ خالد تواب نے اِس بات پہ ذور دیا کہ جیسے پاکستان ہنرمند افراد کی قوت رکھتا ہے ، 2020جاپان میں منعقدہونے والے اولمپک گیمز کے انتظامات میں پاکستان تعاون کرنے میں خواہشمند ہے۔ میٹنگ میں موجود صاحبان نے اپنی رائے میں کہا کہ پاکستان جاپانی آٹوموبائل اور اِسپیر پارٹس کی بڑی مارکیٹ ہے مگر اِس میں تھائی لینڈ کا تعاون حاصل ہے، ایسی صورت میں جاپان پاکستان کے ساتھ باہمی ہم آہنگی بڑھائے۔

جاپانی قونصلر بر ائے اقتصادی اور تر قیاتی ڈویژن تا کاشی ہراڈانے فیڈریشن کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ جاپان اقتصادی پالیسی کے تحت پاکستان میں نجی اور سر کا ری شعبو ں کی طرف سرمایہ کا ری کی حمایت کر تا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے سا تھ با ہمی تجا ر تی تعلقات کو مزید بہتر بنا یا جا ئے گااور جاپان توانائی اور دیگر شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا۔انہوں نے آٹوموبائل اور اِنجیرینگ کے شعبوں کی طر ف بھی زوردیا۔

مہر عالم خان
قائم مقام سیکریٹری جنرل( ایف پی سی سی آئی )