Press Release

کشمیر کو اقتصادی تعاون کی تنظیم( ECO)میں مبصر کا درجہ دیا جائے ،جس طر ح سے شمالی قبرص کو تر کی کی تجویز پر تمام ( ECO)ممبرممالک کی منظو ر ی سے مبص

ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کرا چی(۲۲ فروری ۲۰۱۶) کشمیر کو اقتصادی تعاون کی تنظیم( ECO)میں مبصر کا درجہ دیا جائے ،جس طر ح سے شمالی قبرص کو تر کی کی تجویز پر تمام ( ECO)ممبرممالک کی منظو ر ی سے مبصر کا درجہ دیا گیا ہے۔ یہ بات فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامر س انڈسٹری اور اقتصادی تعاو ن کی تنظیم (ECO )چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالرؤف عالم نے ایک بیان میں کہی ،انہوں نے کہا کہ شمالی قبرص کو ترکی میں ایک خود مختار ریاست تسلیم کیا جا تا ہے اور اسکی حیثیت کشمیر کے سا تھ تقریبا مماثلث رکھتی ہے۔

عبدالرؤف عالم نے مزید کہا کہ اقتصادی تعاون کی تنظیم کے(ECO)چیمبر آف کامر س کی سر بر ا ہی پاکستان میں ہے اور وہ پاکستان کے قومی چیمبر آف کامر س (FPCCI)کے صدر کی حیثیت سے(ECO)چیمبر آف کامر س کے بھی صدر ہیں اس بات کی اشد ضر و ر ت
محسو س کرتے ہیں کہ کشمیر کی بزنس کمیونٹی اور کا روباری اداروں کو(ECO)پلیٹ فارم پرمعاشی کاروباری اور اقتصادی لحاظ سے سہولت ملنی چا ئیے۔اور( ECO)کے قیام کا مقصد ہے علاقا ئی سطح پر اقتصادی تعاون اور خو شحالی ہے۔

ECO) )چیمبر آف کامر س کے صدر عبدالرؤف عالم نے مزید کہا کہ پاکستان(ECO)کے بانی ممبر مماک میں سے ہے اور فیڈریشن چیمبر آف کا مرس اور(ECO)چیمبر آف کامر س اپنے اس موقف کو حکومت کے سفا ر تی ذرائع سے آگے پہنچا ئینگے۔

عبدالرؤف عالم نے مزید کہا کہ( ECO)میں کشمیر کو مبصر کی حیثیت مل جانے سے نہ صرف کشمیر یوں کے موقف کی حمایت ہو گی بلکہ اس سے کشمیر کے کاروباری لوگ ۔ادارے اور سرمایہ کا ر بھی مستفید ہونگے اور اس سے بھی بڑ ھ کر یہ کہ کشمیر کی معیشت عالمی سطح پر مربوط ہو
جا ئیگی۔انہوں نے مزید تفصیل بتا تے ہو ئے کہا کہ اس سے کشمیر میں سیا حت کر فر و غ ملے گا جس سے کشمیر میں بیرونی سرمایہ کا ری راغب ہو گی نیتجتا کشمیر میں معا شی سر گر میوں کو فر و غ دینے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہاکہ وہ کشمیر میں(ECO)چیمبر آف کامر س کے مختلف پر و گر ا م کا نفرنس ۔بزنس فورم تجا ر تی نما ئش اوردیگر اجلاس کرانے کے بھی خواہشمند ہیں۔ مہر عالم خان
قائم مقام سیکریٹری جنرل( ایف پی سی سی آئی )