Press Release

در گا ہ لعل شہبا ز قلندر کے مزارپر خودکش دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔زبیر طفیل. حکومت عوام کو تحفظ فرا ہم کر نے کے لیے مو ثر اقدامات کرے ا

کرا چی ( 17-02-2016) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے صدر زبیر طفیل ،سنیئر نائب صدرعامر عطا باجوہ بشمو ل نائب صدور الحاج دھنی بخش میمن ، مرزا اشتیاق بیگ، عرفان احمد سروانہ، حاجی عطاالر حمن ، ثاقب فیاض مگو ں ،منظو رالحق ملک،رشید احمدپراچہ ، میاں شو کت مسعود، سجاد سرور، ولی محمد ، معصومہ سبطین کی جانب سے حضر ت لعل شہباز قلندر کے مزار پر خو د کش دھماکہ جس میں 80 زائرین شہید اور250سے زائد زخمی ہو ئے کی شدید الفاظ میں مذ مت کر تے ہو ئے حکومت سے عوام کو تحفظ فرا ہم کر نے کے لیے مو ثر اقدامات کرنے اور دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا نے کا مطا لبہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے قیمتی انسانی جا نوں کے ضیا ع پر گہر ے دکھ اور افسو س کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہاکہ حضر ات لعل شہباز قلندر کے مزار پر خو د کش دھماکہ انتہا ئی افسو سنا ک ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ انسانیت اور امن کا در س دینے والے اولیا کے مزاروں پر حملے مذہب کے دشمن ہی کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ صو فیو ں اور اولیا کی سر زمین کو خاک وخون میں نہلا نے والے سفا ک دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ انہوں نے زور دیا کہ دہشتگر دی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ نے کے لیے دہشتگر د پیدا کر نے والی نر سریو ں کو تبا ہ کر نا پڑ ے گا۔ معصوم انسانو ں کے خو ن سے ہا تھ رنگنے والے پو ری دنیا کیلئے قابل نفر ت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان بز دلو ں کو ہر گز نہ چھو ڑا جا ئے اور ان درندوں کو سفا کا نہ فعل کی سز ا ضرو ر ملنی چا ہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پو ری پاکستانی قو م اپنے قو می جذ بے کے ساتھ دہشت گر دی کو کچلنے کیلئے متحد ہے ۔ دہشتگرد ہما ری ملک کی معاشی تر قی کو روکنا چاہتے ہے جبکہ ملک تر قی کی راہ پر گامزن ہے۔ اور ہم اس تر قی کو انشا ء اللہ نہیں رکنے دیں گے اور آنے والے دنو ں میں ان دہشتگردوں اور ان کے سہو لت کاروں کو جڑ سے اُکھاڑ پھینک دینگے۔انہوں نے مزید کہاکہ ملک دشمن عنا صر مقد س مقامات میں دھماکے کر کے ملک میں عد م استحکام اور انتشار پیدا کر کے اپنے مذمو م مقا صد کی تکمیل چاہتے ہیں ہمیں ان کا مقابلہ با ہمی اتحاد و یکجہتی سے کر نا ہو گا ۔شہداکے لیے دعائے مغفر ت اور زخمیو ں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔


مہر عالم خان
قائم مقام سیکر یٹر ی جنرل ایف پی سی سی آئی