Press Release

لا ہو ر میں معصو م اور بے گنا ہ لو گو ں کا خو ن بہا نے والے ظالمو ں کا اسلا م یا پاکستان سے کو ئی تعلق نہیں۔ زبیر طفیل

کرا چی ( 15-02-2017) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے صدر زبیر طفیل ،سنیئر نائب صدرعامر عطا باجوہ بشمو ل نائب صدور الحاج دھنی بخش میمن ، مرزا اشتیاق بیگ، عرفانہ احمد سروانہ، حاجی عطاالر حمن ، ثاقب فیاض مگو ں ،منظو رالحق ملک،راشید احمد پراچہ ، میاں شو کت مسعود، سجاد سرور، ولی محمد ، معصومہ سبطین نے لا ہور میں ہو نے والے سنیئر پو لیس آفسران اور عام لو گو ں پر خو د کش دھماکے کی سخت مذ مت کی ہے اور دھماکے میں 13 قیمتی انسانی جا نوں کے ضیا ع پر گہر ے دکھ اور افسو س کا اظہا ر کیاہے ۔ ایک بیا ن میں انہوں نے کہا کہ دہشت گر د عبر تنا ک انجا م کو پہنچیں گے ۔ لا ہو ر میں معصو م اور بے گنا ہ لو گو ں کا خو ن بہا نے والے ظالمو ں کا اسلا م یا پاکستان سے کو ئی تعلق نہیں ۔ معصوم انسانو ں کے خو ن سے ہا تھ رنگنے والے پو ری دنیا کیلئے قابل نفر ت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان بز دلو ں کو ہر گز نہ چھو ڑا جا ئے اور ان درندوں کو سفا کا نہ فعل کی سز ا ضرو ر ملنی چا ہیے ۔ اس واقعہ نے دہشتگر دی کیخلا ف جنگ میں ہمارے عز م کو مز ید مضبو ط کیا ہے اوردہشت گرد کبھی بھی دہشت گر دی کو جڑ سے اکھاڑ دینے کے عز م کو کمزور نہیں کر سکتے ۔ اس ظلم کو روکنے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے ۔زبیر طفیل نے غمزدہ خاندانو ں سے ہمدردی کا اظہا ر کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یا بی کی دعا بھی کی ۔ انہو ں نے کہا کہ اتنے بڑ ے جا نی نقصان پر پو رے ملک سو گ کی لہر ہے اور شہید ہو نے والے ہمارے بھا ئی اور بہنیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پو ری پاکستانی قو م اپنے قو می جذ بے کے ساتھ دہشت گر دی کو کچلنے کیلئے متحد ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سانحہ نے ایک مر تبہ پھر یہ بات ثا بت کر دی ہے کہ دہشت گر دی ابھی پو ری طر ح ختم نہیں بلکہ پاکستان کے دشمن جب چا ہیں ملک کے بہتر تشخص کو بد نام کر نے کیلئے عوام کو خون میں نہلا دیتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ دہشتگرد ہما ری ملک کی معاشی تر قی کو روکنا چاہتے ہے جبکہ ملک تر قی کی راہ پر گامزن ہے۔ اور ہم کسی قسم پر بھی تر قی کو انشا ء اللہ روکنے نہیں دینگے اور آنے والے دنو ں میں ان دہشتگردوں اور ان کے سہو لت کاروں کو جڑ سے اُکھاڑ پھنک دینگے۔

مہر عالم خان
قائم مقام سیکر یٹر ی جنرل ایف پی سی سی آئی