Press Release

محمد زبیر عمر صو بے کو خو شحال بنانے میں بہتر ین کر دار ادا کر یں گے ۔ زبیر طفیل

کرا چی ( 02-02-2017) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈسٹر ی کے صدر زبیر طفیل نے محمد زبیر عمر کی بحیثیت 32ویں گو رنر سند ھ کی تقر ری پر مبارکبا د پیش کر تے ہو ئے کہاکہ اس اہم تقر ری کے یقیناً مثبت نتا ئج بر آمدہو ں گے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی جانب سے سند ھ کے اولین آئینی عہد ے پر محمد زبیر عمر کی تقر ری کا گر م جو شی سے خیر مقد م کر تے ہو ئے کہاکہ محمد زبیر کی مختلف سر کا ری اداروں کے لیے وسیع خد مات اور ان کے مضبو ط کا روباری پس منظر کے ساتھ کرا چی کے مسائل سے واقفیت کو مد نظر رکھتے ہو ئے امید ظاہرکی ہے کہ محمد زبیر عمر تا جروں وصنعتکا روں کو درپیش مشکلا ت کے حل کے لیے احکام جا ری کر یں گے تا کہ اس شہر میں بہتر کا روباری ما حول کو یقینی بنایا جا سکے ۔انہوں نے مزید کہاکہ محمد زبیر ایک ایماندار ، تعلیم یا فتہ، قابل شخص ہیں جنہوں نے وفاق میں رہ کر اپنی بہتر ین کا رکر دگی سے متا ثر کیا ہے اور وہ اپنی اسی قابلیت کا بہتر ین استعمال صو بہ سند ھ بلخصوص کراچی کی ترقی ، خو شحالی اور امن وامان کی بہتر ی کیلئے کر یں گے ۔انہو ں نے کہاکہ نا مز د گو رنر سند ھ محمد زبیر نے بین الا قوامی انفارمیشن ٹیکنالو جی کے ادارے اور چیئرمین بو رڈ آف انوسمنٹ کے چیئر مین کے عہدے پر اپنے فرا ئض بخو بی انجام دیئے ہیں، وہ تا جر وں و صنعتکا روں کے مسائل سے بھی بخو بی آگا ہ ہیں اور قو می امکا ن ہے کہ شہر کے ا نفرااسٹر کچر کو بہتر بنانے اور کراچی کو جگمگاتا شہر بنانے میں محمد زبیر بہتر ین کردار ادا کر یں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ محمد زبیر نے ملکی معیشت کی بہتر ی کے لیے پالیسیا ں مر تب کر نے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے اور وہ وزیر اعظم کی ٹیم کے قابل اعتماد ممبر ہیں ، انہیں بز نس کمیو نٹی کا بھی بھر پو ر اعتما د حاصل ہے وہ کراچی کے قابل فخر سپو ت ہیں اس لیے بز نس کمیونٹی کو یقین ہے کہ نامزد گور نر سند ھ حلف اٹھا نے کے بعد صو بہ سندھ اور خصو صاًشہر کراچی کی تر قی اور انفرااسٹر کچر کی بہتر ی میں اپنا بھر پور کردار ادا کر یں گے۔ایف پی سی سی آئی کے صدر نے نامز د ہو نے والے گور نر سند ھ کو صوبہ اور شہر کی تر قی اور استحکام کے لیے اپنی اور بز نس کمیونٹی کی جانب سے بھر پو ر تعاون کا بھی یقین دلایا ۔ زبیر طفیل نے امید ظا ہر کی نئے گو رنر سند ھ کراچی شہر کو درپیش مسائل پر خاص تو جہ دینے کے ساتھ ایف پی سی سی آئی سے رابطو ں کو برقرار رکھنے کو اپنی تر جیحا ت میں شامل کر یں گے۔

مہر عالم خا ن
قا ئم مقام سیکر یٹر ی جنرل ایف پی سی سی آئی